اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

واٹس ایپ چیٹ ہسٹری ایک کلک پر اینڈرائیڈ سے آئی فون منتقل کرنا ممکن

datetime 24  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سان فرانسسکو(این این آئی) پیغام رسانی کے لیے استعمال ہونے والی موبائل ایپلیکیشن واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ سے آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم پر چیٹ ہسٹری کی سہولت آزمائشی طور پر پیش کردی۔میڈیارپورٹس کے مطابق واٹس ایپ نے یہ فیچر آزمائشی طور پر متعارف کرایا،

جس کے تحت واٹس ایپ صارفین ایک کلک پر چیٹ ہسٹری اینڈرائیڈ فون سے آئی فون میں منتقل کرسکیں گے۔ڈبلیو اے بیٹا کی جانب سے چیٹ منتقلی کی آزمائش کی تصویر بھی شیئر کی گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نیا فیچر چیٹ کو متتقل کرنے کے لیے سوال پوچھ رہا ہے۔ یہ فیچر آئی او ایس بیٹا صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے جسے کامیاب آزمائش کے بعد تمام صارفین استعمال کرسکیں گے۔واضح رہے کہ اس وقت صرف آئی فون سے آئی فون چیٹ ہسٹری کی متنقلی کی سہولت موجود ہے۔قبل ازیں واٹس ایپ نے سام سنگ، گوگل پکسل اور اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم صارفین کے لیے یہ سہولت فراہم کی، جس کے بعد وہ آئی فون سے مذکورہ اسمارٹ فونز میں واٹس ایپ کی چیٹ ہسٹری منتقل کرسکتے ہیں۔یاد رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ صارفین کے لیے آئی او ایس سے چیٹ ہسٹری منتقل کرنے کی سہولت فراہم کی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…