کورونا وائرس کے پھیلائو میں مزید تیزی کا خطرہ

24  جنوری‬‮  2022

کراچی(این این آئی)شہرقائدمیں سردی کی نئی لہر کے بعد تیز اور گرد آلود ہوائیں چلنا شروع ہو گئی ہیں، ماہرین طب نے خبردار کیاہے کہ موسم مزید ٹھنڈا ہونے سے کوورنا وائرس کے پھیلائو میں مزید تیزی آسکتی ہے، فلو، نزلہ، زکام اور گلے کی خرابی کی علامات بھی

کورونا اومیکرون کی علامات جیسی ہی ہیں۔اس ضمن میں سابق وائس چانسلر پروفیسر طارق رفیع اور ای این ٹی کے پروفیسر رزاق ڈوگر اور پروفیسر سعید خان نے بتایاکہ تیز گرد الود ہوائیں فلو اور نزلہ اور سانس کی بیماریاں پیدا کرسکتی ہیں اور ان کی بیماریوںکی علامات کورونا جیسی ہی ہوتی ہیں، عوام سرد موسم میں احتیاط کریں اور ویکسی نیشن مکمل کرائیں۔انہوں نے کہا کہ شہری خراب موسم میں غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلیں گرد آلود ہوائوں سے نظام تنفس متاثر ہوتا اور گلے خراب ہوسکتے ہیں،گھر کے گرم مشروبات چائے، قہوا اور یخنی کا استعمال مفید ہے،گلے میں خراش ہونے کی صورت میں گرم پانی سے غرارے کریں.ماہرین طب نے کہاکہ کراچی میں سردی کی بارشوں کے بعد یخ بستہ گرد آلود ہوائوں سے موسم شدید سرد ہوگیا ہے ہے جس سے کورونا وائرس کے پھیلنے میں تیزی آسکتی ہے۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق شہر میں کورونا کے کیسز میں گزشتہ 2 ماہ کے دوران 100 فیصد سے زائد اضافہ رپورٹ ہوا ہے۔



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…