اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)سعودی عرب میں دو سال کے بعدتعلیمی ادارے کھلنے پر ایک طالبعلم سکول کے دروازے پر پہنچتے ہی جائے نماز بچھا کر سجدہ شکر ادا کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ۔ العریبہ ٹی وی چینل کی ٹویٹر پر شئیر کردہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سعودی عرب میں دو سال بعد تعلیمی ادارے کھلنے پر ایک طالبعلم سکول کے دروازے پر
پہنچتے ہی جائے نماز بچھا کر سجدہ شکر ادا کیا ۔ تھوڑی دیر میں ایک استاد سکول میں داخل ہوتے ہیں تو وہ بچے کے اس اچھے عمل کو دیکھ بہت خوش ہوتے ہیں اور اس کے ماتھے کو چومتے ہیں۔ یہ خوبصورت اور دل کو چھونے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔واضح رہے کہ سعودی عرب میں تعلیم اور صحت کی وزارتوں کی جانب سے 23 جنوری 2022 سے شروع ہونے والے پرائمری اور کنڈرگارٹن کی سطحوں میں طلبا اور طالبات کی کی تعلیم دوبارہ تعلیمی سرگرمیوں کے آغاز سے ملک بھر میں یونیفارم اسٹورز پر اسکول یونی فارم اور دیگر سامان کی فروخت میں غیر معمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اسکول یونیفارم کی دکانوں میں سے ایک کے سیلز آفیشل محمد ھوساوی نے کہا کہ کرونا وبا کی وجہ سے دو سال سے زائد عرصے تک جاری رہنے والے جمود کے بعد سعودی عرب میں اسکول یونیفارم کی دکانیں کھل گئی ہیں اور ان میں کاروبار بھی شروع ہوگیا ہے۔ پرائمری اور کنڈرگارٹن کے طلبا کے لیے اسکولوں کے سامان پر گردو غبار پڑ چکا تھا اور یہ کاروباری طبقہ سخت مشکلات سے دوچار تھا۔ جیسے ہی حکومت کی طرف سے اسکولوں میں حاضری کے ساتھ تدریسی عمل کی بحالی کا اعلان کیا تو یونیفارم اسٹوروں اور اسٹیشنری کی دکانوں پر رونقیں بڑھ گئیں۔