جمعرات‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2026 

لاہور پریس کلب کے باہر فائرنگ کرکے معروف صحافی کو قتل کردیا گیا

datetime 24  جنوری‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)نجی ٹی وی کے کرائم رپورٹر کو پریس کلب کے باہر فائرنگ کے قتل کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کیپٹل کے کرائم رپورٹر حسنین شاہ اپنے کار پر لاہور پریس کے باہر سے گزر رہے تھے کہ نامعلوم دو افراد موٹر سائیکل پر آئے گاڑی پر فائرنگ کھول دی ، فائرلگنے سے حسنین شاہ کی موقع پر ہی موت واقع ہو ئی ۔ اطلاع کے ملتے ہی پولیس جائے

وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرتے ہوئے نعش کو مردہ خانے منتقل کر وایا ۔معروف صحافی کے قتل کے واقعے کا آئی جی پنجاب سردار علی خان نے نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہو رفیاض دیو سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔دوسری جانب کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی،سیکرٹری محمدرضوان بھٹی اور دیگر عہدیداروں نے لاہور پریس کلب کے باہر فائرنگ کے واقعہ میں صحافی حسنین شاہ کے جاں بحق ہونے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شہید کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔اپنے جاری بیان میں کراچی پریس کلب کے عہدیداروں نے کہا کہ ملک میں ہر گزرتے دن کے ساتھ صحافیوں کی مشکلات میں اضافہ ہورہاہے اور ان کے لیے پیشہ وارانہ فرائض کی انجام دہی کٹھن بنائی جارہی ہے۔لاہور پریس کلب کے باہر فائرنگ سے کیپٹل ٹی وی کے کرائم رپورٹر حسنین شاہ کی شہادت ایک اندوہناک واقعہ جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے کہا کہ دن دیہاڑے لاہور پریس کلب کے سامنے ایک صحافی کا قتل شرمناک اور پنجاب حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔حکومت کی جانب سے صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کے دعوے تو کیے جاتے ہیں لیکن ان کی جان و مال کے تحفظ کے لیے کسی قسم کے اقدامات نہیں کیے جارہے ہیں۔کراچی پریس کلب کے عہدیداروں نے حسنین شاہ کی شہادت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب فوری طور پر واقعہ کی تحقیقات کے لیے اعلی سطح کی کمیٹی تشکیل دے اور ان تمام عوامل کو سامنے لائے،جس کے باعث ایک صحافی اپنی جان گنوا بیٹھا۔انہوں نے شہید حسنین شاہ کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ غم اس گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں اور اللہ تعالی سے دعا گو ہیں کہ وہ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلی مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…