اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سعودی عرب کے شہر ریاض میں جسم فروشی کا اڈہ چلانے کے الزام میں پاکستانی شہری کوگرفتار کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق سعودی پبلک پراسیکیوٹرنے عصمت فروشی کا دھندہ کرانے والے ایک پاکستانی شہری کی گرفتاری کا حکم جاری کیا ۔العربیہ نیٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل ہوئی جس میں نظر آرہا ہے کہ ایک پاکستانی شہری مفرور گھریلو خادماؤں کی
پناہ گاہ تیار کی ہوئی ہے اور وہاں پر وہ ان سے پناہ دینے کے بہانے ان سے عصمت فروشی جیسے سنگین جرائم کروا رہا ہے ۔ پبلک پراسیکیوشن کے عہدیدار نے کہا ہے کہ رپورٹ کے مطابق یہ بات ثابت ہو گئی تھی کہ پاکستانی شہری نے عصمت فروشی کا ایک اڈہ قائم کیا ہوا ہے، وہ ریاض شہر میں اپنے کفیلوں کے گھروں سے مفرور ملازماؤں سے عصمت فروشی کا دھندہ کروا رہا تھا۔