ایمسٹرڈیم (آن لائن) ہوائی جہاز کے پہیے میں چھپ کرہالینڈ پہنچنے والے شخص کوگرفتارکرلیا گیا۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جنوبی افریقہ کے شہرجوہانسبرگ سے ایمسٹرڈیم پہنچنے والے کارگو طیارے کے اگلے پہیے میں چھپ کرسفرکرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتارکرلیا۔حکام کا کہنا ہے کہ 11 گھنٹے کی پرواز کے دوران بلندی پر سردی کی شدت اور آکسیجن کی کمی کے باوجود نامعلوم شخص کا زندہ ایمسٹرڈیم پہنچنا غیر معمولی بات ہے۔ گرفتار شخص کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ گرفتارشخص سے تفتیش کے بعد اس کی عمر،قومیت اور دیگرتفصیل جاری کی جائے گی۔