بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

ویرات کوہلی نے شادی میں جلدی کی، شعیب اختر

datetime 24  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی (این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے کہا ہے کہ اگر وہ بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی جگہ ہوتے تو شادی نہیں کرتے کیونکہ شادی کے دباؤ نے کوہلی کے کھیل کو متاثر کیا ہے۔شعیب اختر نے ویرات کوہلی کی موجودہ کرکٹ پر کہا کہ ویرات نے 6 سے 7 سال کپتانی کی تاہم میں کبھی بھی ان کی کپتانی کے حق میں نہیں تھا،

میں صرف یہ چاہتا تھا کہ وہ 100، 120 رنز بناتا رہے اور اپنی بیٹنگ پر توجہ مرکوز رکھے۔تجربہ کار کرکٹر نے کہا کہ کوہلی کو شادی کرنے کے بجائے صرف 10 سے 12 سال تک رنز بنانے اور ریکارڈ بنانے پر توجہ دینی چاہیے تھی، میں ان کی جگہ ہوتا تو شادی نہیں کرتا۔شعیب اختر نے کہا کہ کرکٹ کے یہ 10سے 12 سال مختلف ہوتے ہیں اور دوبارہ نہیں آتے، میں یہ نہیں کہہ رہا کہ شادی کرنا غلط ہے تاہم اگر آپ بھارت کے لیے کھیل رہے ہیں تو آپ کو کرکٹ پر زیادہ توجہ دینی چاہیے۔شادی کا دباؤ کسی کھلاڑی کے کھیل کو متاثر کرنے میں کوئی کردار ادا کرتا ہے؟شعیب اختر سے یہ سوال کیا گیا کہ کیا شادی کا دباؤ کسی کھلاڑی کے کھیل کو متاثر کرنے میں کوئی کردار ادا کرتا ہے تو اْنہوں نے جواب دیا،بالکل، ہاں۔شعیب اختر نے کہا کہ بچوں کا، خاندان کا دباؤ ہوتا ہے، جیسے جیسے ذمہ داری بڑھتی ہے، اتنا ہی دباؤ بھی بڑھتا ہے، کرکٹرز کا کیرئیر 14 سے 15 سال کا ہوتا ہے جس میں آپ پانچ چھ سال تک اپنے عروج پر رہتے ہیں، ویرات کے وہ سال گزر چکے ہیں، اب اْنہیں جدوجہد کرنی ہے۔انہوں نے مشورہ دیا کہ کھلاڑی بالخصوص ٹیم کے کپتان کو رول سے ریٹائر ہونے کے بعد ہی شادی کرنی چاہیے۔شعیب اختر نے کہا کہ میں نے ریٹائر ہونے پر شادی کی تھی، بطور کپتان، آپ کو میڈیا، برانڈ اور ان جیسی تمام چیزوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…