بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

جائیداد کے جھگڑے میں میرے مذہب کو نہ لائیں، سلمان کی پڑوسی کو وارننگ

datetime 24  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی)بالی وڈ میں دبنگ خان کے نام سے مشہورسلمان خان نے اپنے پڑوسی کووارننگ دے دی۔بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان نے اپنے پڑوسی کوخبردارکیا کہ وہ جائیداد کے تنازع میں ان کے مذہب کونہ لائیں۔سلمان خان کا کہنا تھا کہ جائیداد کے تنازع میں آپ میرے مذہب کوکیوں لا رہے ہیں۔ میری والدہ ہندو ہیں۔ میرے والد مسلمان ہیں۔ میرے بھائیوں کی بیویاں ہندوہیں۔

ہم سب تہوار مناتے ہیں۔سلمان خان نے اپنے پڑوسی کی خبرلیتے ہوئے کہا کہ آپ پڑھے لکھے شخص ہیں کوئی غنڈہ چھاپ نہیں جومیرے اوپربے تکے الزامات لگا رہے ہیں۔ آج کل یہ آسان ہے کہ کچھ لوگوں کواکٹھا کرو اورسوشل میڈیا پرغصہ نکالو۔سلمان خان کا ممبئی کے قریب پنول میں فارم ہاؤس ہے جس کا ان کے پڑوسی کے ساتھ تنازع چل رہا ہے۔ سلمان خان نے پڑوسی پرہتک عزت کا کیس دائرکررکھا ہے۔سلمان خان کے پڑوسی نے ان پرجائیداد ہتھیانے اورلوگوں کوقتل کرکے اپنے فارم ہاؤس میں دفنانے کے الزامات عائد کئے تھے۔واضح رہے کہ بالی ووڈ کے معروف اداکار سلمان خان ان دنوں ممبئی کے پنویل میں واقع اپنے فارم ہاؤس کے پڑوسی کے خلاف مقدمہ لڑ رہے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے چند روز قبل ممبئی کے پنویل میں واقع اپنے فارم ہاؤس کے پڑوسی کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا۔سلمان خان نے ہتک عزت کے مقدمے میں الزام لگایا تھا کہ پنویل میں ان کے فارم ہاؤس کے قریب زمین کے مالک کیتن ککڑ نے یوٹیوب چینل کو دیئے گئے انٹرویو کے دوران انہیں بدنام کرنے کی کوشش کی۔سلمان کی جانب سے دائر درخواست کے مطابق کیتن ککڑ نے انٹرویو میں گالیاں دیں، مقدمے میں شو میں حصہ لینے والے دو دیگر افراد کو بھی مدعی کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔اس معاملے پر یوٹیوب کے علاوہ سلمان خان نے

اپنے کیس میں فیس بک، ٹوئٹر اور گوگل جیسی سوشل میڈیا سائٹس کا نام بھی شامل کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ اس گستاخانہ مواد کو ہر ویب سائٹ سے بلاک اور ہٹانے کی ہدایت کی جائے۔اس معاملے میں ممبئی سٹی سول کورٹ میں حالیہ سماعت میں سلمان خان نے اپنے وکیل کے ذریعے پڑوسی کیتن ککڑ پر غیر ضروری طور پر ان کی

مذہبی شناخت کو تنازع میں گھسیٹنے کا الزام لگایا ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق سلمان خان کے وکیل پردیپ گاندھی نے سماعت کے دوران عدالت کے سامنے کیتن ککڑ کی پوسٹس اور انٹرویو پڑھے۔سلمان کے وکیل نے کہا کہ کیتن نے سلمان خان پر ‘ڈی گینگ’ کا فرنٹ مین ہونے، مذہبی شناخت پر تبصرہ کرنے اور مرکز اور ریاستی سطح پر

حکمراں جماعت سے وابستہ ہونے کا الزام لگایا ہے۔کیتن نے یہ بھی دعویٰ کیا ہے کہ سلمان بچوں کی سمگلنگ میں ملوث ہیں اور فلمی ستاروں کی لاشیں بھی ان کے فارم ہاؤس میں دفن ہیں۔سلمان خان نے وکیل کے ذریعے عدالت سے یہ بھی کہا ہے کہ وہ کیتن کو انھیں بدنام کرنے سے روکے اور سوشل میڈیا سے ان کے خلاف تمام ویڈیوز

ہٹانے کے احکامات جاری کرے۔ کیتن ککڑ کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے سلمان خان نے اپنے وکیل پردیپ گاندھی کے ذریعے عدالت میں کہا کہ یہ الزامات بغیر کسی کاغذی ثبوت کے لگائے جا رہے ہیں اور میری ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ سلمان نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ جائیداد کے تنازع میں آپ

میری ذاتی ساکھ کیوں خراب کر رہے ہیں؟ آپ میرے مذہب کو اس جھگڑے کے بیچ میں کیوں لا رہے ہیں؟ میری ماں ہندو ہے، باپ مسلمان ہے اور میرے بھائیوں نے بھی ہندو لڑکیوں سے شادی کی ہے، ہم سب مل کر تمام تہوار مناتے ہیں۔سلمان خان نے کہا کہ ’آپ پڑھے لکھے آدمی ہیں، ایسے الزامات لگانے والے غنڈے نہیں، آج کل سب سے آسان کام لوگوں کو اکٹھا کرنا ہے اور سوشل میڈیا پر اپنا غصہ نکالنا ہے” سلمان نے یہ بھی کہا کہ ان کی سیاست میں جانے کی کوئی خواہش نہیں ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…