اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سردیوں میں ہیٹر کا استعمال انتہائی خطرناک قرار ، ماہرین نے خبر دار کر دیا ۔ سلیپنگ کے ایکسپرٹ جیمز ولسن نے انتباہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سونے سے قبل ہیٹر چلانا نیند کیلئے انتہائی خطرناک ہے کیونکہ یہ مصنوعی تپش انسانی نیند کو خوفناک حد تک تباہ کرتی ہے
انکا کہنا تھاکہ حد سے زیادہ ہیٹنگ ہماری باڈی کو بے سکون کرتی ہے اور اس کے باعث ہمیں بار بار کرواٹیں بدلنا اور جسم کو درجہ حرارت کیساتھ ساتھ نبردآزما ہونا پڑتا ہے ،نیند کے دوران ہیٹر کی بجائے بستر کے درجہ حرارت پر ہی اکتفا کر کے پرسکون حاصل کرنا ہمارے صحت کیلئے بہترین ہے ۔