جمعرات‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2026 

ابھی تو پارٹی شروع نہیں ہوئی اور نیازی کی چیخیں نکل رہی ہیں اور پھر کسی چلتی گاڑی کے نیچے آ کر مر جائے گا ، عابد شیر علی

datetime 24  جنوری‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و سابق صوبائی وزیر عابد شیر علی کہا ہے کہ حکومت نیازی کی چیخیں نکل رہی ہیں کہتا ہے کہ حکومت سے نکل کر زیادہ خطرناک ہو جائوں گا ۔ تفصیلات کے مطابق لیگی رہنما عابد شیر علی نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ’’ابھی تو پارٹی شروع نہیں ہوئی اور نیازی کی چیخیں نکل رہی ہیںکہتا ہے حکومت سے

نکل کر زیادہ خطرناک ہو جاؤں گا۔عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ دیوار سے ٹکریں مارے گا، اپنے کپڑے پھاڑ لے گا۔ اور پھر کسی چلتی گاڑی کے نیچے آ کر مر جائے گا۔ خس کم جہاں پاک۔دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ اقتدار سے نکالنے پر خطرناک ہونے کی دھمکیاں گیدڑ بھبھکیاں ہیں، جس دن آپ اقتدار سے نکلے عوام شکرانے کے نفل پڑھیں گے،عمران خان صاحب اب رونے دھونے اور ڈرامہ کرنے کا کوئی فائدہ نہیں، سامان اٹھائیں اور چلتے بنیں،جتنے دیر آپ اقتدر سے چپکے رہیں گے اپنی او رعوام کی مشکلات میں مزید اضافے کا باعث بنیں گے،آپ عبرتناک شکست کھا ہے۔ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں مریم نواز نے کہاکہ آپ کی دھمکیاں کہ اقتدار سے نکالا گیا تو مزید خطرناک ہو جاؤں گا، گیدڑ بھبھکیوں کے سوا کچھ نہیں، جس دن آپ اقتدار سے نکلے عوام شکرانے کے نفل پڑھیں گے، نا آپ نواز شریف ہیں جس کے پیچھے عوام کھڑی تھی نہ ہی آپ بیچارے اور مظلوم ہیں، آپ سازشی ہیں اور مکافات عمل کا شکار ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کے ہر لفظ میں ناکامی، اپنے اور پی ٹی آئی کے مستقبل سے کوئی امید نہیں تھی، عمران خان صاحب اب رونے دھونے اور ڈرامہ کرنے کا کوئی فائدہ نہیں، سامان اٹھائیں اور چلتے بنیں، جتنی دیر آپ اقتدار سے چپکے رہیں گے اپنی اور عوام کی مشکلات میں مزید اضافے کا باعث بنیں گے، آپ عبرت ناک شکست کھا چکے ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ تاریخ ہمیں ایسے لوگوں سے بچنے کا سبق سکھائے گی جو عوامی طاقت سے زیادہ سازشوں پر یقین رکھتے ہیں، عمران خان یہ سب ناگزیر تھا، عمران خان تم تاریخ ہو۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…