اتوار‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2025 

‘جب سے وزیر بنا ہوں تب سے کنگلا ہو گیا ہوں، وفاقی وزیر کا حیران کن بیان

datetime 24  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ جب سے وزارت سنبھالی ہے تب سے کنگلا ہو گیا ہوں ، 2لاکھ پچیس ہزار روپے ماہانہ سیلری آتی ، اپنی اور اہلیہ کی بچت سے ملنے والی رقم سے گزر بسر کر رہا ہوں ۔ تفصیلات کے مطابق ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران وفاقی وزیر بحری اموراور پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ

میاں نواز شریف موبائل کی ہر ی بتی کو گرین سگنل سمجھ بیٹھے ہیں،ملک میں صدارتی نظام کی باتیں بلی کے خواب میں چھیچھڑے ہیں،سندھ حکومت سرکاری پیسہ کھاکر اینٹی اسٹیٹ سیاست کررہی ہے اٹھارویں ترمیم کے فوائد وزیر اعلی ہائو س تک محدود ہیںسندھ کی عوام کو نہیںملے،14سال سندھ میں حکومت کرنے والوں نے چوری کے سوا کوئی کام نہیں کیا،یوریا کھاد،چینی اور گندم چور زرداری کی ٹیم ہے ان خیالات کا اظہا رانہوں نے جیکب آباد میں ورکرز کنونشن کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا اس موقع پر امیر بخش بھٹو ،میڈم ملیحہ سومرو ،اصغر خان پہنور،مبین جتوئی ،مولابخش سومرو ،راجا جکھرانی ،رازخان پٹھان اور دیگر موجود تھے علی حیدر زیدی نے مزید کہا کہ ہمارا چیلنج سندھ کی تباہی کے حل کی وجہ بلدیاتی انتخابات کرانا ہے، بلدیاتی قانون واپس نہیں کیا تو اس سے زیادہ کرپشن ہوگی ،گزشتہ سال وفاقی حکومت نے ڈیڑھ ملین ٹن گندم ایکسپورٹ کی ہے،لاکھ ٹن گندم غائب ہونے کی وجہ یہ کہتے ہیں کہ چوہے کھا گئے ہیں، دوملین ٹن گندم امپورٹ کر رہے ہیں، پھر یہ الزام لگاتے ہیں مہنگائی ہوگئی ہے،دیگر صوبوں میں گندم سستی اور سندھ مہنگی ہے، گندم اور چینی کی شارٹیج کے پیچھے زرداری کے رائٹ مین ہیں،سندھ میں زرداری گاڈ فادر ملا ہوا ہے اس نے ایک منشی وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ کا رکھا ہوا ہے ،عوام کے مسائل سن وزیراعظم کو بتاؤں گا اور سوچیں گے، یہ جنگ اب شروع ہوچکی ہے آنے والے وقت میں پیپلزپارٹی کو سندھ شکست ہوگی،ٹی وی پر کسی نے اشتہار دے دیا ہے، صدارتی نظام کا علم مجھے نہیں،کالا قانون واپس نہیں لیا گیا تو گھوٹکی سے کراچی مارچ کریں گے،روڈ راستوں کی تباہی کا حل بلدیاتی انتخابات ہے سپریم کورٹ کے حکم کے بعد پیپلز پارٹی نے بلدیاتی انتخابات کرائے ،جمہوریت کی باتیں کرنے والی پیپلز پارٹی سب سے بڑی آمر ہے منشی کو وزیر اعلی بنایا ہوا ہے سندھ حکومت کے بلدیاتی کالے قانون کے خلاف اپوزیشن سراپا احتجاج ہے بلدیاتی قانون میں سارے اختیارات کو سی ایمہائوس تک محدود کیا گیا ہے ،اٹھارویں ترمیم کے فوائد صرف وزیر اعلی لے رہے ہیںاس کے فوائد ڈویژن ،ضلع اور تعلقہ سطح پر منتقل نہیں کئے جا رہے سندھ حکومت کالا بلدیاتی قانون واپس نہ لیا تو تحریک بھی چلائیں گے سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ سے بھی رجوع کریں گے ،اٹھارویں ترمیم کے بعد سندھ حکومت کو

دس سالوں میں12ہزار ارب ملے 2006/7سے پی ای سی نہیںکی خود سارے فنڈس کھا گئے کیونکہ جمہوریت ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہاں الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مترادف جہاں آٹھ لاکھ ٹن کی گندم چوہے کھا گئے ان دو پیروں والے چوہوں سے نیب نے 14ارب وصول کئے سندھ اور پنچاب گندم کی پیدوار کرتے ہیں پنچابمیں گندم سستی اور سندھ میں مہنگی کیوں ہے سندھ حکومت جواب دے مہنگائی کے ذمہ دار ہی مہنگائی کا رونا رو رہے ہیں ،سندھ حکومت باہر سے گندم منگوا رہی ہے

گندم ،چینی اور یوریا چور زراداری کی ٹیم ہے سرکار کا پیسہ ہڑپ کرکے سندھ حکومت اینٹی اسٹیٹ کام کررہے ،14سالوں میں انہوں نے چوری کے سوا کچھ نہیں کیا انہوں نےملک میں صدارتی نظام کے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ بلی کے خواب میں چھیچھڑے کی مثال ہے ،شریف بلیدی میرا چھوٹا بھائی تھا، جن لوگوں پر شق ہے وہ بلوچستان بھاگ گئے ہیں،مختلف سوالوں کے جواب میں کہا کہ تجاوزات مسمار کرنے کے دوران شہریوں سے ہونے والی زیادتیوں کا ہم ازالہ کریں گے ،صحافی عبدالرحمن آفریدی پردرج کئے گئے کیس کی تحقیقات کرائی جائے گی ،جمس ہسپتال میں سہولیات کے فقدان پر عوامی احتجاج کے معاملے پر وفاقی اپنا کردار ادا کرے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…