کراچی (این این آئی)کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ شرجیل خان کے ساتھ ہمیشہ اوپننگ کرنا اچھا لگتا ہے، وہ گیم چینجر کھلاڑی ہیں،انٹرنیشنل کرکٹ کے لئے شرجیل کو مزید فٹنس بہتر بنانے کی ضرورت ہے،کپتانی کی ذمہ داری ملی ہے مزید فوکس کروں گا اور اچھا کرنے کی کوشش کروں گا،کراچی اور لاہور کا میچ ہمیشہ سنسنی خیز ہوتا ہے،
ہم انجوائے کرتے ہیں، دونوں ٹیموں کے فینز بھی میچ میں بہت دلچسپی لیتے ہیں اس مرتبہ بھی اچھا کھیلنے کی کوشش ہو گی۔بابر اعظم نے آن لائن پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شرجیل خان فٹنس پر کام کر رہے ہیں انہیں انٹرنیشنل کرکٹ کے لئے ابھی مزید فٹنس بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ کپتانی کی ذمہ داری ملی ہے مزید فوکس کروں گا اور اچھا کرنے کی کوشش کروں گا، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے قبل کیمپ لگانے کا فائدہ ہوا ہے، ابھی مزید ٹریننگ کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی اور لاہور کا میچ ہمیشہ سنسنی خیز ہوتا ہے، ہم انجوائے کرتے ہیں، دونوں ٹیموں کے فینز بھی میچ میں بہت دلچسپی لیتے ہیں اس مرتبہ بھی اچھا کھیلنے کی کوشش ہو گی۔قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ شاہین آفریدی نے خود کو ثابت کیا ہے جبکہ حارث روف بہتر ہو رہے ہیں، شاہین ہمیشہ ٹف ٹائم دیتے ہیں اور حارث کو بھی محتاط ہو کر کھیلنا پڑتا ہے۔بابر اعظم نے کہا کہ ہمارے نئے کوچ پیٹر موریس منجھے ہوئے کوچ ہیں ان سے پلاننگ کی کافی بات ہوئی ہے، ہمارے پاس اچھے بولرز ہیں امید ہے میری بولنگ کی ضرورت نہیں پڑے گی۔کراچی کنگز کے کپتان نے کہا کہ کرائوڈ کی وجہ سے انجوائمنٹ ہوتی ہے، کرائوڈ کم ہوا ہے تاہم پروٹوکولز کا بھی خیال رکھنا ہے، ہم سب پروٹوکولز کا خیال رکھ رہے ہیں اس کا ہم سب کو ہی فائدہ ہے۔کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ایک ہی ہوٹل میں سب رہ رہے ہیں امید ہے حالات اچھے رہیں گے اور لیگ اچھی ہو گی، محمد عامر نے اچھے میچز جتوائے ہیں وہ ہمارے میچ ونر بولر ہیں، کوشش یہی ہوتی ہے کہ مخالف کوئی بھی ٹیم ہو ہم سو فیصد کھیل پیش کریں۔