فیصل آباد میں پاورلومز فیکٹریاں دوبارہ بند ہونا شروع’سینکڑوں مزدور بیروزگار

23  جنوری‬‮  2022

فیصل آباد(آن لائن)فیصل آباد میں پاورلومز فیکٹریاں دوبارہ بند ہونا شروع’سینکڑوں مزدور بیروزگار’دھاگے کی قیمتوں میں اضافہ ہونے پر پاورلومز فیکٹریوں کے مالکان نے کئی علاقوں میں فیکٹریاں بندکرناشروع کردیں’ایک ہفتہ سے شروع ہونے والی موجودہ

صورتحال برقراررہی توہزاروں کی تعداد میں فیکٹریاں بند ہونے سے مزدوروں کے بے روزگارہونے کے خدشات بڑھ جائیں گے’فیصل آباد میں ٹیکسٹائل صنعت کی بحالی میں موجودہ حکومت کی کوششیں قابل ستائش رہیں جس کی وجہ سے کئی سالوں سے پاورلومز کی فیکٹریاں تباہی کے دہانے سے باہر نکلیں لیکن اب دوبارہ کئی ماہ بعد پھرسے پاورلومز فیکٹریوں کی بندش شروع ہوگئی ہے فیکٹریوں کے مالکان کا کہنا ہے کہ دھاگے کے بورے کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوگیا ہے’حالیہ حکومتی وزراء کے دورہ فیصل آباد کے دوران بھی پاورلومز سیکٹرز میں دھاگے کی قیمتوں میں اضافے پربھی توجہ دلائی گئی لیکن تاحال صورتحال میں بہتری نہیں آئی صنعتی شہرفیصل آباد میں پاورلومز سیکٹرز کی بحالی کا کریڈٹ موجودہ حکومت کے سرپر ہے اسے برقراررکھنے کے لئے حکومت ہنگامی اقدامات کرے تاکہ نہ صرف بند ہونے والی فیکٹریاں دوبارہ چل سکیں بلکہ مزید فیکٹریوں کی بندش نہ ہوسکے مہنگائی کے دور میں مزدوروں کے گھر کا چولہا چلتا رہے۔فیصل آباد میں جڑانوالہ روڈ پر 209ر۔ب واردگرد کے ایریاز میں متعدد فیکٹریاں بند ہونے سے سینکڑوں مزدور بے روزگارہوچکے ہیں۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…