منگل‬‮ ، 05 اگست‬‮ 2025 

سعودی عرب میں دو برس بعد سکول کھل گئے ، واپسی پر طلبہ کا اظہارِ مسرت

datetime 23  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں دو برس تک آن لائن پڑھنے والے بچے اپنی اسکول کی نشستوں پر واپس لوٹ رہے ہیں تو ان کے چہرے کھلے ہوئے ہیں اور ہونٹوں پر مسکراہٹ رقص کر رہی ہے۔ اس موقع پر طلبہ کی بڑی تعداد نے بھرپور خوشی کا اظہار کیا۔عرب ٹی وی نے

اس حوالے سے پرائمری اور کے جی لیول کے متعدد ننھے طلبہ و طالبات کی اتوار سے کلاسوں میں واپسی پر ان کی خوشی کے جذبات کو جانا۔بچوں نے اپنے مختلف جذبات اور احساسات کا اظہار کیا۔ بعض بچوں نے نیا بستہ اور یونیفارم خریدی ہے۔ بچوں کا کہنا تھا کہ وہ اسکول میں احتیاطی تدابیر پر پوری طرح عمل پیرا ہوں گے اور چہرے پر ماسک لگا کر رکھیں گے۔ بچوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ اپنے کلاس کے ساتھیوں سے دو سال بعد ملاقات کریں گے۔ اس عرصے میں ان کے درمیان صرف سوشل میڈیا پر ہی رابطہ رہا۔سعودی عرب میں وزارت تعلیم نے پرائمری اور کے جی لیول کے طلبہ کی اسکول میں پھر سے حاضری کو یقینی بنانے کے لیے تیاری جاری رکھی ہوئی ہیں۔ وزارت نے اس حوالے سے بچوں کے گھر والوں کی جانب سے تعاون اور ہم آہنگی کو سراہا۔وزارت تعلیم طلبہ و طالبات کے اندر دوبارہ سے آن سائٹ تعلیم کی آگاہی بیدار کرنے کے سلسلے میں گھریلو کردار کو مضبوط بنا رہی ہے۔وزارت تعلیم کی جانب سے صوبائی اور ضلعی سطح پر محکمہ جات تعلیم کو ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ تمام سرکاری ، نجی اور غیر ملکی اسکول طلبہ و طالبات کے استقبال کے سلسلے من پروگرام تیار کریں۔ ساتھ ہی وزارت صحت کی جانب سے منظور شدہ احتیاطی اقدامات اور حفاظتی تدابیر پر عمل درامد یقینی بنائیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مورج میں چھ دن


ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…