کراچی، ساہیوال(مانیٹرنگ، این این آئی) کراچی میں بڑی واردات، ہوٹل پر بیٹھے 30 افراد موبائل فون سے محروم ہو گئے، نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے کریم آباد میں بڑی واردات ہوئی جہاں 30 سے زائد افراد سے موبائل فون چھین لیے گئے۔ کریم آبادمیں چائے کے ہوٹل میں بیٹھے 30 سے زائد افراد سے موبائل فون
اسلحہ کے زور پر چھین لیے گئے، ڈاکوؤں نے نقدی اور قیمتی سامان بھی نہ چھوڑا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تین موٹر سائیکلوں پر پانچ سے چھ ڈاکو آئے اور واردات کرنے کے بعد با آسانی وہاں سے نکلنے میں کامیاب ہو گئے، دوسری جانب ساہیوال کے علاقے میں ڈاکو وکیل اور ڈرائیور اور زمیندار سے موٹرسائیکل،نقدی ایک لاکھ8ہزار روپے اور موبائل لوٹ کر فرار ہو گئے۔گر لز کالج روڈ پر گر کالج کے قریب آج صبح تین ڈاکوؤں نے پستول دکھا کر ایک وکیل عثمان علی سے موٹرسائیکل نمبر7104۔ایس ایل یو،پاسپورٹ ا ور موبائل لوٹ کر فرار ہو گئے۔بورے و الا روڈ سائیں دی کھوئی موڑ چک35۔بارہ ایل10بجے رات ایک ڈرائیور مزمل عباس سے ڈاکوؤں نے پستول د کھا کر 5ہزار روپے کی نقدی چھین لی۔مزمل عباس ٹریکٹر ٹرالی نمبر645۔پی کے ایس پر گنا لوڈ کر کے شوگر ملز پر فروخت کر نے جارہا تھا۔چک73۔فور آر کے زمیندار کے بیٹے محمد نعیم سے تین ڈاکوؤں نے پستول دکھا کر چک92۔سکس آر کے قریب ایک لاکھ3ہزار روپے کی نقدی لوٹ لی اور فرار ہو گئے۔پولیس فتح شیرا ور پولیس صدر نے موقع پر پہنچ کر دونوں ڈکیتیوں کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہو سکے۔جبکہ پولیس فرید ٹاؤن نے محمد ندیم کی مد عیت میں مقدمہ392ت پ درج کر لیا ہے۔