امریکی شہری خود کو مردہ قرار دینے کے 2سال بعد ڈرامائی طورپرگرفتار

23  جنوری‬‮  2022

واشنگٹن(این این آئی)ریپ اور فراڈ کے کیسز سے بچنے کے لیے خود کو مردہ ثابت کرنے والا امریکی شہری اسکاٹ لینڈ سے فرار ہونے سے پہلے ہی پکڑا گیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق برطانوی حکام نے بتایاکہ نکولس الاہوردیان جو نکولس روسی کے نام سے بھی پکارا جاتا ہے، کی

گزشتہ روز گرفتاری کے بعد ضمانت منسوخ ہوگئی تھی۔امریکی میڈیا نے بھی جنسی زیادتی، فراڈ اور دھمکیاں دینے جیسے مقدمات میں مطلوب شخص کی برطانوی جیل منتقلی کی تصدیق کی ۔اسکاٹ لینڈحکام کے مطابق نکولس روسی کو ابتدائی سماعت کیلئے 10 فروری جبکہ مکمل سماعت کیلیے 17 فروری کو عدالت میں پیش کیا جائیگا۔دو سال قبل اپنی موت کی جھوٹی خبر شائع کرانے والے نکولس روسی کو پہلی بار دسمبر میں گلاسگو کے اسپتال سے گرفتار کیا گیا، جہاں وہ کورونا وائرس کے علاج کیلئے داخل تھا۔پولیس افسر کا کہنا تھا کہ ملزم کو اس موقع پر علاج کیلیے ضمانت دی گئی تاکہ وہ چند ہفتوں میں صحتیاب ہوجائے۔نکولس روسی کو اوہائیو ریاست میں فراڈ کے مقدمے کا بھی سامنا ہے جبکہ وہ جنسی مجرم کے طور پر خود کو رجسٹر نہ کروانے پر بھی مطلوب تھا۔رپورٹ کے مطابق نکولس روسی کی موت کی خبر فروری 2020 آن لائن شائع ہوئی لیکن پولیس اور وکلا کو اس کی موت پر شک تھا۔

موضوعات:



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…