ملتان(این این آئی)سابق ایم این اے رانا شوکت حیات نون دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے، مرحوم مسلم لیگ ن کے ایم پی اے رانا اعجاز احمد نون کے والد تھے،مرحوم پی ٹی آئی رہنما و سابق ایم پی اے رئیس محبوب احمد کے سسر تھے، رانا شوکت حیات نون لاہور کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے، آج خالق حقیقی سے جاملے،رانا شوکت حیات نون کی نماز جنازہ اتوار کو اڑھائی بجے حیات والا شجاع آباد میں ادا کی جائے گی،مرحوم کی عمر 80 سال تھی، انہوں نے 4 بیٹے، 2 بیٹیاں اور بیوہ سوگوار چھوڑے ہیں۔