جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

امریکی پرواز راستے سے واپس لوٹ آئی وجہ ایسی کہ آپ بھی حیران رہ جائیں

datetime 22  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میامی(این این آئی) امریکا سے لندن جانے والے طیارے کے مسافر نے عملے کی جانب سے بار بار تنبیہ کے باوجود ماسک پہننے سے انکار کردیا جس پر پائلٹ آدھے راستے سے پرواز واپس لے آیا۔ عالمی خبر رساں ادارے

کے مطابق امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر میامی سے لندن جانے والی پرواز آدھا سفر طے کرنے کے بعد واپس لوٹ آئی اور اس کی وجہ میڈیکل ایمرجنسی، ایندھن کا ختم ہونا، تکنیکی مسئلہ پیدا ہونا، موسم کی خرابی یا فضائی سرحد کا بند ہونا نہیں بلکہ ایک مسافر کا ماسک لگانے سے انکار تھا۔129 مسافروں اور عملے کے 14 ارکان کے ساتھ لندن جانے والی پرواز میامی سے روانہ ہوگئی اور تھوڑی دیر بعد ایک مسافر نے کورونا پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ماسک اتار دیا اور عملے کے اصرار کے باوجود ماسک پہننے سے انکار کردیا جس پر بدمزگی پیدا ہوگئی۔مسافر اور عملے کے درمیان معاملہ طے نہ پاتے دیکھ کر پائلٹ نے یوٹرن مارتے ہوئے پرواز واپس میامی لے گیا۔ جہاں پہلے ہی پولیس کو الرٹ کردیا گیا تھا۔ پولیس نے مسافر کو حراست میں لے کر مذکورہ شخص پر سفری پابندی عائد کردی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…