جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

درمیانی عمر کے افراد میں زیادہ دیر تکٹی وی دیکھنا جان لیوا بیماریوں کا باعث قرار دے دیا گیا

datetime 21  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)درمیانی عمر کے افرادمیں زیادہ دیر تک ٹی وی دیکھنے کی عادت جو جان لیوا بیماریوں کا باعث بن سکتی ہے،میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔برسٹل یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ دن بھر میں 4 گھنٹے یا اس سے زیادہ وقت ٹی وی دیکھنے سے خون گاڑھا ہونے یا بلڈ کلاٹس کا خطرہ 35 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

بلڈ کلاٹس سے ہارٹ اٹیک اور فالج جیسے جان لیوا امراض کا خطرہ بڑھتا ہے جبکہ دیگر پیچیدگیوں کا امکان بھی ہوتا ہے۔تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ جسمانی طور پر متحرک ہونا بھی بہت زیادہ وقت تک ٹی وی دیکھنے سے بلڈ کلاٹس کے بڑھتے خطرے کی روک تھام نہیں کرسکتا۔محققین نے کہا کہ اگر آپ کسی ٹی وی شو کو گھنٹوں تک دیکھ رہے ہیں تو ضروری ہے کہ درمیان میں وقفے کو یقینی بنائیں، یعنی ہر 30 منٹ بعد کھڑے ہوکر کچھ چہل قدمی کریں، جبکہ ٹی وی دیکھتے ہوئے صحت کے لیے نقصان دہ غذائی اشیا کھانے سے گریز کریں۔تحقیق میں ٹی وی کے سامنے گزارے جانے والے وقت اور بلڈ کلاٹس کی مختلف اقسام کے درمیان تعلق کی جانچ پڑتال کی گئی۔ان تحقیقی رپورٹس کی مانیٹرنگ کا اوسط دورانیہ 5 سے 20 سال کے قریب تھا جس دوران 964 افراد میں ایسے بلڈ کلاٹس کی تشخیص ہوئی جو ٹانگوں سے شروع ہوکر پھیپھڑوں کی گہرائی تک سفر کرسکتا ہے۔محققین نے پھر تجزیہ کیا کہ ٹی وی دیکھنے سے بلڈ کلاٹس کا خطرہ کس حد تک بڑھتا ہے اور انہوں نے دریافت کیا کہ زیادہ وقت تک اسکرین کے سامنے رہنا یہ خطرہ 1.35 گنا بڑھا دیتا ہے۔یہ خطرہ تمام تر عناصر جیسے عمر، جنس، جسمانی وزن اور جسمانی سرگرمیوں کو مدنظر رکھنے پر بھی موجود رہا۔محققین نے بتایا کہ نتائج مشاہداتی تحقیقی رپورٹس پر مبنی ہیں تو ٹھوس انداز میں بہت زیادہ وقت ٹی وی دیکھنے سے بلڈ کلاٹس بننے کو ثابت نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے مزید تحقیق کی ضرورت ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…