جمعرات‬‮ ، 07 اگست‬‮ 2025 

اننیا پانڈے نے خود کو باتھ روم میں بند رکھنے کی وجہ بتا دی

datetime 21  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی(این این آئی) شاکون بترا کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’گہرائیاں‘ کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ فلم میں دیپیکا پڈوکون، اننیا پانڈے اور سدھانت چترویدی نظر آئیں گے۔’انڈیا ٹو ڈے‘ کے مطابق فلم کی ریلیز سے قبل فلمسازوں نے پریس کانفرنس کی جس میں اداکارہ اننیا پانڈے نے

فلم کا اسکرپٹ سننے کے بعد اپنے ردِ عمل کے حوالے سے بتایا۔اننیا پانڈے نے کہا کہ جب ہدایت کار شاکون بترا نے مجھے فلم کا اسکرپٹ پڑھ کر سنایا تو میرے ہوش اڑ گئے، میں فوراً سے بھاگی اور باتھ روم میں گھس گئی، میں نے خود کو 20 منٹس تک باتھ روم میں بند رکھا، میں اس قدر ڈری ہوئی تھی کہ مجھے بیہوش ہو جانا تھا۔اداکارہ نے کہا کہ مجھے جھٹکا لگا کہ یہ پروجیکٹ خود چل کر میرے پاس آیا ہے، میں اس فلم کا حصہ ہونے پر بیحد خوش ہوئی۔پریس کانفرنس میں اننیا پانڈے نے مزید کہا کہ شاکون میری پسندیدہ فہرست میں شامل ہیں، مجھے یہ جان کر بھی حیرانی ہوئی تھی کہ شاکون بترا میرے ساتھ کام کرنے کے خواہاں ہیں، اس فلم میں کام کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔واضح رہے کہ فلم’ ’گہرائیاں‘‘ کو رواں ماہ 25جنوری کو او ٹی ٹی پلیٹ فار پر ریلیز کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انٹرلاکن میں ایک دن


ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…