اسلام آباد (این این آئی)سینٹ میں 6 سے 10 دس سال کے خون کی کمی اور سٹنٹنگ کے شکار بچوں کا ڈیٹا نہ ہونے کا انکشاف ہوا ۔جمعہ کو سینٹ میں 6 سے 10 دس سال کے خون کی کمی اور سٹنٹنگ کے شکار بچوں کا ڈیٹا نہ ہونے کا انکشاف ہوا ۔وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز کی جانب سے
تحریری جواب ایوان میں پیش کیا گیا جس کے مطابق نینشنل نیوٹریشن سروے صرف پانچ سال سے کم عمر بچوں کے اعدادوشمار فراہم کرتا ہے۔تحریری جواب میں بتایاگیاکہ 6 تا10 سال کے بچوں کے اعدادوشمار وزارت صحت کے پاس دستیاب نہیں،این این ایس 2018 کے مطابق 53.7 فیصد 5 سال سے کم عمر بچے اینمیا کاشکار ہیں ۔ تحریری جواب میں بتایاگیاکہ نیشنل نیوٹریشن سروے کے مطابق ہی 40.2 فیصد بچے اسٹنٹگ کا شکار ہیں ،حکومت اس حقیقت سے باخبر ہے کہ پاکستان غذائیت کی کمی کا شکار ہے۔ بتایاگیاکہ غزائی کمی کے باعث نشوونما میں رکاوٹ کے تدارک کیلئے پی سی ون کا آغاز کیا،پی سی ون کو پلاننگ کمیشن نے 24 مئی 2021 کی سی ڈبلیو پی سے منظور کیا،پی سی ون پر عملدرآمد کیلئے فنڈز تاحال نہ سکے۔ بتایاگیاکہ ملک کے 67 اضلاع کی خواتین اور بچوں کیلئے پی سی ون کا آغاز کیا گیا۔