ہفتہ‬‮ ، 09 اگست‬‮ 2025 

عمران خان کی خوش قسمتی ہے نکھٹو اپوزیشن ملی۔شیخ رشید

datetime 21  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مجھے آج کہا گیا ہے عمران کے سر پر ہاتھ والی بات کی تردید کروں، میں نہیں کررہا، عمران خان اور اسٹیبلشمنٹ ایک پیج پر ہے، ادارے پالیسیوں کے ساتھ ہیں۔ایک انٹرویومیں شیخ رشید نے کہا کہ

اپوزیشن 23 مارچ کے بجائے بلاول کے ساتھ پہلے ہی آجائے، عمران خان کی خوش قسمتی ہے نکھٹو اپوزیشن ملی۔وزیر داخلہ نے کہا کہ فضل الرحمان کو آسانی سے ووٹ مل گئے، اب کہیں کہ استعفے دیں گے، انہوں نے سیاسی غلطی کی تو یہی پھنسیں گے پی ٹی آئی کو کچھ نہیں ہورہا۔شیخ رشید نے کہا کہ چھ مہینے اور کھجل خواری کرلو، اسلام آباد آکر کیا کریں گے؟ جون میں اچھا بجٹ دیں گے، عمران خان کا شکر گزار ہوں کہ میری بات سنتے ہیں۔وزیر داخلہ نے کہا کہ 1977 کے الیکشن سے لے کر آج تک عوام نے غلط فیصلہ نہیں کیا، سرمایہ دار کسی کا نہیں ہوتا، سرمایہ دار چندا دے کر حکومتوں کو متاثر کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں شاید بطور شیخ رشید ڈلیور نہیں کرسکا، عمران خان کے ساتھ آیا ہوں ،عمران خان کے ساتھ ہی جاؤں گا، تحریک عدم اعتماد میں ان کے 25 آدمی کم پڑجائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…