تلہار (این این آئی)ٹنڈو غلام حیدر کی تھیبا کالونی میں بیروزگاری اور غربت سے دلبرداشتہ ہوکر دو بچوں کے والد 25 سالا محنت کش بابو کوہلی نے اپنے گھر کے اندر گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی، اطلاع ملتے ہی نظر پور پولیس نے نوجوان کی لاش تحویل میں لیکر سرکاری اسپتال ٹنڈو غلام حیدر لے آئی، جہاں پر نوجوان
کی لاش قانونی کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی گئی، اس موقع پر نظر پور پوسٹ کے انچارج محمد یعقوب جھکرو نے میڈیا کو بتایا کہ نوجوان نے بیروزگاری کی وجہ سے خودکشی کی ہے، جبکہ مزید تحقیقات کی جارہی ہے، یاد رہے کہ مھنگائی اور بیروزگاری کی وجہ سے خودکشیوں میں اضافہ ہورہا ہے۔