جمعرات‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2026 

نوعمر پائلٹ زاراتنہا دنیا کا چکر لگانے والی کم عمرترین خاتون بن گئیں

datetime 21  جنوری‬‮  2022 |

لندن(این این آئی)بیلجئین نژاد برطانوی نوعمر پائلٹ زاراتنہا دنیا کا چکر لگانے والی کم عمرترین خاتون بن گئیں،برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق 19 سالہ زارا رتھر فورڈ کا سفر 18 اگست 2021 کو بیلجیئم کے شہر کورٹریج سے شروع ہواجو 20 جنوری 2022 کو ختم ہو ا،

اس دوران انہوں نے 5 براعظموں میں سفر کیا جس میں انہوں نے 60 سے زائد بار اسٹاپ بھی کیا۔زارا نے ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ میں بہت خوش ہوں کہ میں نے 32ہزار میل پرواز کا چیلنج مکمل کرلیا۔انہوں نے کہا کہ یہ سفر میں نے تین ماہ میں مکمل کرنا تھا لیکن موسم کی خرابی نے سفر میں تاخیر کی۔نوعمر پائلٹ کا کہنا تھا کہ اس سفر میں سب سے مشکل حصہ سائبیریا کے اوپر سے گزرنا تھا کیونکہ وہ بہت سرد علاقہ تھا، اگر وہاں انجن رک جاتا ہے تو ریسکیو کرنے میں کئی گھنٹے لگ جاتے ۔زارا نے کہا کہ میں لوگوں کو اپنے تجربات کے بارے میں بتانے اور لوگوں کو زندگی میں کچھ منفرد کرنے پر زور دوں گی ، انہوں نے کہا کہ اگر آپ کو موقع ملے تو آپ یہ ضرور کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…