جمعرات‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2026 

عاشق نےمحبوبہ کی ماں کو اپنا گردہ دے دیا ، لیکن لڑکی ایسا کیا کام کر گئی جو لڑکےکو ساری عمر یاد رہے گا

datetime 21  جنوری‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک ) میکسیکو میں ایسا واقعہ پیش آیا جہاں مبینہ طور پر ایک عاشق نے اپنی گرل فرینڈ کی ماں کی جان بچانے کے لئے اپنی کڈنی تک ڈونیٹ کردی لیکن جواب میں محبوبہ نے ایسا ڈنک مارا کے عاشق ساری عمر اسے یاد رکھے گا۔ بھارت کے ایک نجی ٹی وی کے رپورٹ میں انگریزی ویب سائٹ دی سن کے خبر کے حوالے سے بتایا ہےکہ میکسیکو کے رہنے

والے اوزئیل مارٹینیز جو پیشے سے ایک ٹیچر ہیں، لیکن ان کی معشوقہ نے انہیں محبت کا ایسا سبق پڑھایا ہے کہ اب یہ کبھی یقین نام کا سبق اپنی زندگی میں دوبارہ نہیں پڑھیں گے۔ نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور نیوز کے مطابق اوزئیل نے ٹک ٹاک پر اپنی کہانی شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اپنی گرل فرینڈ کی ماں کو اپنی ایک کڈنی ڈونیٹ کردی اور ایک مہینے بعد ہی گرل فرینڈ نے اُس سے بریک اپ کرلیا اور کسی اور سے شادی کرلی۔ اس کے بعد سے یہ شخص بہت غمزدہ نظر آیا۔ اُس نے اپنے ٹک ٹاک پر جو ویڈیو شیئر کیا اس میں وہ صوفے پر لیٹے بہت ہی غمزدہ نظر آرہا تھا۔ ٹک ٹاک پر جو ویڈیو شیئر کیا گیا ہے اس میں شخص بہت دُکھی نظر آرہا ہے۔ وہ صوفے پر لیٹے ہوئے ہیں۔ بتادیں کہ ٹک ٹاک پر اس ویڈیو کو 14 ملین سے زیادہ وویوز مل چکے ہیں۔ اوزئیل کی اس حالت پر بہت سے لوگوں کو ترس آرہا ہے۔اس ویڈیو پر کمنٹ کرتے ہوئے ایک شخص نے کہا کہ آپ کو دُکھی ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ اس خاتون نے ایک بے حد بہترین شخص کو کھودیا ہے۔ وہیں دوسرے یوزر نے لکھا، ’آپ آگے بڑھئے اور ایسی لڑکی کو منتخب کیجیے جو آپ کو اپنائے جیسے آپ ہیں اور آپ کی تعریف کرے۔‘ حالانکہ بعد میں انہوں نے ایک اور ویڈیو بھی شیئر کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ ان کی ایکس کے درمیان ابھی بھی دوستی ہے اور انہیں اس سے کوئی شکایت نہیں ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…