جمعرات‬‮ ، 03 اپریل‬‮ 2025 

شرمیلا فاروقی کا والدہ کی ٹرولنگ پر نادیہ خان کیخلاف قانونی کارروائی کا اعلان

datetime 20  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنماء اور رکن سندھ اسمبلی شرمیلا فاروقی نے والدہ انیسہ فاروقی کی ٹرولنگ کرنے پر ٹیلی وژن میزبان نادیہ خان کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کردیا۔ اداکارہ صبور علی اور علی انصاری کی شادی کے موقع پر نادیہ خان نے انیسہ فاروقی کے ساتھ ویڈیو بنائی جس میں وہ رکن سندھ اسمبلی کی والدہ سے ٹرولنگ کرنے کے انداز میں سوالات کر رہی تھیں۔

شرمیلا فاروقی کی والدہ کے ساتھ اس سوالات و جوابات پر مبنی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جس کے بعد نادیہ خان پر نہ تنقید کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہوگیا۔ ادھر والدہ کے ساتھ نامناسب انداز میں بنائی گئی اس ویڈیو پر شرمیلا فاروقی نے بھی سخت ردِ عمل دیا اور کہا کہ وہ ٹیلی ویڑن میزبان کے خلاف قانونی کارروائی کریں گی۔ مقامی ویب سائٹ سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے شرمیلا فاروقی نے کہاکہ میں نے نادیہ خان کو پیغام دیا اور کہا کہ ایسا کرکے آپ نے بے شرمی کی انتہاء کردی۔ انہوں نے کہا کہ میری والدہ سادہ خاتون ہیں، انہوں نے تین ماہ قبل اپنے شوہر کو کھویا ہے، وہ ان کے بغیر جینے کی کوشش کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آپ کے پاس کرنے کو کچھ ہے نہیں، تو آپ ایسی ویڈیوز بناکر ریٹنگ اور شہرت چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی والدہ کی جگہ کوئی اور بھی ہوتا تو وہ ایسا ہی اقدام اٹھاتیں۔ شرمیلا فاروقی نے بتایا کہ وہ اس معاملے کو ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے سربراہ کے سامنے اٹھانے والی ہیں اور وہ باضابطہ طور پر انہیں اس معاملے کے بارے میں تحریر کرنے جارہی ہیں جبکہ وہ اس معاملے کو ہر فورم پر اٹھائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ آپ صرف اپنی سستی شہرت کے لیے کسی کی بے عزتی کرنے کے لیے عورت یا حتیٰ کہ مرد کا بھی استعمال نہیں کرسکتے۔ شرمیلا فاروقی نے یہ بھی کہا کہ میں اس عورت کا مقابلہ کرنے جارہی ہوں، اور اگر اس کے لیے کورٹ میں درخواست بھی دینی پڑی تو دیں گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ


میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے (دوسرا حصہ)

بلوچستان کے موجودہ حالات سمجھنے کے لیے ہمیں 1971ء…

بلوچستان میں کیا ہو رہا ہے؟ (پہلا حصہ)

قیام پاکستان کے وقت بلوچستان پانچ آزاد ریاستوں…

اچھی زندگی

’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…