وزیراعظم عمران خان نے انارکلی دھماکے کا نوٹس لے لیا

20  جنوری‬‮  2022

لاہور (آن لائن) وزیراعظم عمران خان نے انارکلی دھماکے کا نوٹس لے لیا۔ وزیراعظم نے پنجاب حکومت سے ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ طلب کر لی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ انارکلی دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ دھماکے کے ذمہ داروں کو فوری گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان، صدر مملکت عارف علوی،

وزیر داخلہ، چئیرمین سینیٹ، ڈپٹی چئیرمین اور دیگر نے لاہو میں ہونے والے ر دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے انار کلی بازار میں ہونے والے بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوے زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت کی ہے جبکہ پنجاب حکومت سے واقع کی رپورٹ طلب کی ہے۔ چئیرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوے جاں بحق ہونے والوں کی بلند درجات کی دعا کی۔ چئیرمین سینیٹ نے کہا دھماکے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گوہ ہیں۔ اس طرح کی تخریبی کارروائیوں سے ملک کے امن کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش ناکام ہوگی۔ انہوں نے کہا دہشت گرد پوری انسانیت کے دشمن ہیں۔ ملک دشمن عناصر کو ملک میں قربانیوں سے حاصل کیا گیا امن سبوتاڑ نہیں کرنے دیں گے۔ انہوں نے کہا تمام اداروں اور عوام کو بحیثیت قوم متحد ہو کر دہشت گردی کا قلع قمع کرنا ہوگا۔ وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوے پنجاب حکومت سے رپورٹ طلب کی ہے۔ اپنے بیان میں وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا دھماکے سے انسانی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ ہوا۔ زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کے لئے دعاگو ہوں۔ انہوں نے کہا دھماکے کی تفصیلات صوبائی حکومت سے طلب کی ہیں۔

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے لاہور میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہو ے جابحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔ مولانا فضل الرحمان کی زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاء کی۔، مولانا فضل الرحمان نے کہا لاہور کے مصروف بازار میں دھماکے کا سن کر بے حد افسوس ہوا۔ انہوں نے کہا

انارکلی دھماکے سے صوبائی حکومت اور انتظامیہ کی نا اہلی کھل کر سامنے آگئی ہے۔ انہوں نے کہا صوبائی حکومت شہریوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہوگئی ہے۔ جمعیت علماء اسلام کے رضاء کار زخمیوں کو خون کے عطیات فراہم کرے۔ اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے بھی لاہور دھماکے کی مذمت کرتے ہوے جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے لاہور دھماکے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا واقعے کی وجوہات جاننے کیلئے جامع تحقیقات عمل میں لائی جا رہی ہیں۔ وزیر خارجہ کا اس افسوسناک واقعہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین اور اہل خانہ کے ساتھ اظہار تعزیت کیا۔ وزیر خارجہ نے اس افسوسناک واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے مغفرت اور بلند درجات کے لئے دعا کی۔

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…