آرمی چیف کی تعیناتی کا معاملہ ، عمران خان کیا کرنیوالے ہیں؟تہلکہ خیز دعویٰ ،پی ٹی آئی کی حکومت وقت سے پہلے ختم ہونے کا خدشہ

  جمعرات‬‮ 20 جنوری‬‮ 2022  |  12:07

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سینئر صحافی اور تجزیہ کار انصار عباسی روزنامہ جنگ میں لکھتے ہیں کہ حکومت کے جانے کی ایک وجہ یہ تو ہو سکتی ہے کہ کوئی انقلاب آجائے اور لوگ حکومت کے خاتمہ کے لیے گھروں سے نکل آئیں۔ اپوزیشن کے لانگ مارچ اور دھرنوں سے

حکومت کو کچھ نہیں ہونے والا۔ ہاں ایک وجہ سے حکومت کی رخصتی ممکن ہی نہیں بلکہ یقینی ہو گی اور وہ وجہ وزیر اعظم عمران خان کی ایک بڑی غلطی کرنا ہوگا۔چند ماہ پہلے خان صاحب نے ڈی جی آئی ایس آئی کی تعیناتی میں غلطی کی جس کی وجہ سے وہ ویسے لاڈلے نہیں رہے جیسے ماضی میں ہوا کرتے تھے۔ لیکن جس بڑی غلطی کی بات میں کر رہا ہوں وہ اگر خان صاحب نے کر لی تو میری دانست میں حکومت کا مزید چلنا ممکن نہیں رہے گا۔ یہ غیر تصدیق شدہ خبریں اسلام آباد میں گردش کر رہی ہیں کہ خان صاحب آرمی چیف کی تعیناتی کے متعلق فیصلہ ایک دو ماہ میں کرسکتے ہیں۔مجھے امید یہ کہ یہ خبریں غلط ہوں گی لیکن اگر حکومت واقعی ایسا سوچ رہی ہے یا وزیراعظم کو ایسا مشورہ دیا جارہا ہے تو یہ ایسی بڑی غلطی ہو گی جو حکومت کے جانے کا سبب بن سکتی ہے۔ میرا حکومت کو مشورہ ہے کہ فوج کے متعلق اس قسم کے اہم فیصلوں کو اپنے وقت پر ہی کیا جائے۔ جلدی خطرناک ثابت ہو گی۔

موضوعات:

زیرو پوائنٹ

جاپان میں کن سوگی

آج سے چار سو سال قبل کسی جاپانی رئیس کا قیمتی مرتبان ٹوٹ گیا‘ اس نے مرتبان کی کرچیاں اٹھا کر باہر پھینک دیں‘ وہاں سے کوئی بودھ بھکشو گزر رہا تھا‘ اس نے کرچیاں دیکھیں‘ مسکرایا‘ کرچیاں اٹھا کر اپنے تھیلے میں ڈالیں اور رخصت ہو گیا‘ بھکشو کی کلائی میں سونے کا ایک کڑا تھا‘ یہ اس کی ....مزید پڑھئے‎