جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

اب ہم پر ٹیکس لگائو ٗ دنیا کے 100 سے زائد کروڑ پتی افراد کی انوکھی اپیل

datetime 20  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس (اے ایف پی) دنیا بھر کے 100 سے زائد کروڑ پتی افراد نے انوکھی اپیل کی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اب ہم پر ٹیکس لگائو۔ یہ مطالبہ اس تحقیق کے بعد سامنے آیا ہے کہ جس میں کہا گیا ہے کہ دنیا کے امیر ترین افراد ویلتھ ٹیکس کی مد میں 25 کھرب 20 ارب ڈالرز ادا کرسکتے ہیں۔ یہ رقم

دنیا کے ہر فرد کے لیے کوروناوائرس ویکسین فراہم کرنے کے ساتھ 2.3 ارب افراد کو غربت سے باہر نکالنے کے لیے کافی ہوگی۔ یہ مطالبہ عالمی اقتصادی فورم کے ڈیوس میں منعقدہ آن لائن اجلاس میں اپنے کھلے خط میں دنیا کے 102 کروڑ پتی افراد نے کیا ہے۔ جس میں ابیگیل ڈزنی بھی شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دنیا بھر کا موجودہ ٹیکس نظام درست نہیں ہے کیوں کہ یہ جان بوجھ کر امیر کو امیر ترین بنانے کے لیے ترتیب دیا گیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ دنیا بھر کے تمام امیر افراد ٹیکس میں اپنا درست حصہ ادا کریں۔ خط میں تجویز دی گئی ہے کہ جن افراد کی دولت کی مجموعی مالیت 50 لاکھ ڈالرز سے زائد ہے ان پر 2 فیصد، جن کی 5 کروڑ ڈالرز سے زائد ہے ان پر 3 فیصد اور 1 ارب ڈالرز سے زائد مالیت کے حامل کروڑ پتی افراد پر 5 فیصد ٹیکس عائد کیا جائے۔

موضوعات:



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…