بدھ‬‮ ، 13 اگست‬‮ 2025 

مجھے چیلنجز پسند ہیں،تنقید ہوتی ہے تو لطف اندوز ہوتا ہوں ،محمد عامر

datetime 19  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)فاسٹ بولر محمد عامر نے کہا ہے کہ مجھے چیلنجز پسند ہیں،تنقید ہوتی ہے تو لطف اندوز ہوتا ہوں اورتنقید کومثبت لیکرمحنت کرتا ہوں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمد عامر نے کہا کہ بطور کرکٹر ہمارا کام ہے کہ پرفارمنس پرتوجہ دیں۔ میں ہمیشہ کوشش کرتا ہوں کہ

ہونے والی تنقید کا اپنی پرفارمنس سے جواب دوں۔انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل سیون میرے لیے اہم ہے۔ سیزن میں پرفارمنس دوں گا۔ ایک وقت میں ایک چیز کے متعلق ہی سوچتا ہوں باقی مستقبل کا فیصلہ اللہ کے ہاتھ میں ہے۔ اس وقت میری تمام تر توجہ پی ایس ایل پر ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فینز مجھے دیکھنا چاہتے ہیں۔ میں سپر لیگ میں ان کے سامنے ہوں گا۔ ایک سوال کے جواب میں محمد عامر کا کہنا تھا کہ قومی کپتان بابر اعظم کا کراچی کنگز کی قیادت سنبھالنا خوش آئند ہے، پی ایس ایل میں بھی ان کے قیادت کرنے سے ہماری ٹیم کو فائدہ ہوگا۔ بابر اعظم کا اعتماد بڑھتا جارہا ہے۔محمد عامر نے کہا کہ فاسٹ بولر کو مقابلوں سے پہلے پریکٹس ملنا اچھا ہے۔ وسیم اکرم ہمیشہ سے میرے آئیڈیل رہے ہیں، جب بھی کوئی مسئلہ ہوتا ہے تووسیم اکرم سے رابطہ کرتا ہوں۔ سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے لیے نیک تمنائیں ہیں۔ ویرات نے اپنے لیے اور بھارت کیلئے بہت کچھ حاصل کیا ہے اور ریٹائرمنٹ لینا ان کا ذاتی فیصلہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…