لاہور( این این آئی)پولیس کی جانب سے 16سال قبل وفات پانے والی خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کرنے کا انکشاف ہوا ہے ،مقدمے کے اندراج کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ۔دوران سماعت فاضل عدالت نے مردہ خاتون کی مدعیت میں مقدمہ کے اندراج پر حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے اخراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے 15 فروری کو جواب طلب کرلیا۔