جمعرات‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2026 

شاہ محمود کی جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے کیلئے اپوزیشن رہنماؤں سے تعاون کی درخواست

datetime 19  جنوری‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانے میں اپوزیشن جماعتوں سے مدد مانگ لی۔پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما و وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ٹوئٹ میں کہا کہ جنوبی پنجاب کی عوام سے علیحدہ صوبہ بنانے کا وعدہ

پاکستان تحریک انصاف کے منشور میں شامل ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سیاسی وابستگی سے بالا قومی مفاد میں آئینی ترمیم پر اتحاد ضروری ہے لہذا اپوزیشن رہنما جنوبی پنجاب صوبے کو حقیقت بنانے میں ساتھ دیں۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ بحیثیت جماعت جنوبی پنجاب بطور آزاد صوبہ تسلیم کرانے پر کام جاری ہے اور ساتھ ہی اصلاحات کے ذریعے، ہماری توجہ سماجی اور اقتصادی ترقی ہے۔انہوں نے ٹوئٹ میں واضح کیا کہ ایڈیشنل چیف سیکریٹری کے تحت جنوبی پنجاب سول سیکریٹریٹ اصلاحات کا مظہر ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں ضلعی ترقیاتی رابطہ کمیٹیاں قائم کی جارہی ہیں، ہمیں مل کر جنوبی پنجاب کے قیام کیلیے آئینی ترمیم پر اتفاق رائے حاصل کرنا چاہیے، اپوزیشن رہنما جنوبی پنجاب کے عوام کی دیرینہ خواہش کو مقدم رکھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…