ہفتہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2026 

مائیکروسافٹ نے کینڈی کرش بنانیوالی کمپنی 68.7 ارب ڈالر میں خرید لی

datetime 19  جنوری‬‮  2022 |

کیلیفورنیا(این این آئی)مائیکروسافٹ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے کینڈی کرش سمیت کئی مشہور گیمز بنانے والی کمپنی ایکٹیویژن بلیزارڈ 68.7 ارب ڈالر(12157) ارب پاکستانی روپے کی خطیر رقم میں خرید لی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس حوالے سے مائیکروسافٹ کی جانب سے ایک ٹویٹ بھی کرائی گئی جس میں مائیکروسافٹ ایکس باکس اور ایکٹیویژن بلیزارڈ کے لوگوز ایک ساتھ دکھائے گئے

،البتہ گیمنگ کی جدید دنیا سے واقفیت رکھنے والے ماہرین کا کہنا تھاکہ یہ اعلان خریداری کا عمل مکمل ہونے کے بعد ہی کیا گیا ورنہ اس میں اتنے واضح طور پر رقم کا تذکرہ نہیں کیا جاتا۔اس خریداری کے ساتھ ہی نہ صرف ایکٹیویژن بلیزارڈ کے گیمز سیمت تمام مصنوعات اور اثاثہ جات مائیکروسافٹ کی ملکیت ہوجائیں گے بلکہ مائیکروسافٹ کو ایکس باکس اور روایتی آن لائن گیمنگ سے آگے بڑھ کر موبائل گیمنگ کی دنیا میں تیزی سے آگے بڑھنے کا موقع بھی ملے گا۔مائیکروسافٹ کی پریس ریلیز میں یہ بھی بتایا گیا کہ ایکٹیویژن بلیزارڈ کی مہارت استعمال کرتے ہوئے، آنے والے برسوں میں میٹاورس کیلیے بھی نئے گیمز تیار کیے جائیں گے۔واضح رہے کہ ایکٹیویژن بلیزارڈ کی ذیلی کمپنی کنگ اسٹوڈیو کا تیار کردہ کینڈی کرش اب تک تقریبا تین ارب سے زیادہ مرتبہ ڈائون لوڈ کیا جاچکا ہے اور یہ دنیا کے مشہور ترین گیمز میں شمار ہوتا ہے جسے اسمارٹ فون کے علاوہ فیس بک میں بھی براہِ راست کھیلا جاسکتا ہے۔



کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…