سرکاری وسائل سے لوگوں کے ضمیر خریدنے کی کوشش کی جارہی ہے، مولانا فضل الرحمان

19  جنوری‬‮  2022

اسلام آباد(این این آئی)سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں حکمراں جماعت کا امیدوار لامحدود سرکاری وسائل استعمال کر کے لوگوں کے ضمیر خریدنے اور سرکاری افسران کے وقار کو بیچنے میں مصروف ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے

اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے جمیعت علمائے اسلام اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ڈی آئی خان میں وفاقی اور صوبائی وزراء کی ایما پر ڈپٹی کمشنر نے 1 ارب 88 کروڑ کی اسکیموں کی منظوری دے کر پورے انتخابی عمل کو متنازعہ بنا دیا ہے، حکمراں جماعت کا امیدوار لامحدود سرکاری وسائل استعمال کرکے لوگوں کے ضمیر خریدنے اور سرکاری افسران کے وقار کو بیچنے میں مصروف ہے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ٹی ایم اے کے علاوہ تمام انتظامی محکموں کے افسران اور اہلکار پارٹی ورکرز کی طرح حکمراں جماعت کے امیدوار کی انتخابی مہم میں چلا کے اپنے منصب کی توہین اور انتخابی ضابطہ اخلاق کی پامالی میں مصروف ہیں، انتظامیہ کے اعلی افسران جس بے حجابی کے ساتھ انتخابی عمل کو متنازعہ بنانے پہ تل گئے ہیں اس سے عوام میں اشتعال بڑھ رہا ہے، الیکشن کمشن نے اگر بروقت اس لاقانونیت کا نوٹس نہ لیا توجمعیت اس معاملہ کو عوام میں لے جائے گی۔واضح رہے کہ خیبرپختون خوا میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں الیکشن سے ایک روز قبل ڈیرہ اسماعیل خان سے اے این پی کے امیدوار کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا، جس کے بعد الیکشن کمیشن نے ڈی آئی خان میں صرف سٹی میئر کی نشست پر انتخاب ملتوی کرنے کا اعلان کیا تھا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…