منگل‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2026 

اسلام آباد کے فلیٹ میں لڑکی اور لڑکے پر جنسی تشدد کے کیس میں اہم پیشرفت، عدالت میں پیش ہو کر منحرف گواہ اسد اور لڑکی نے کیا کہا؟

datetime 19  جنوری‬‮  2022 |

اسلام آباد (این این آئی)ای الیون لڑکا لڑکی تشدد کیس میں لڑکی نے یوٹرن لے لیا اور کہا ہے کہ کسی سے کوئی پیسے نہیں لیے جبکہ وکیل شیر افضل نے مدعی مقدمہ کے انحرافی بیان پر نام ای سی ایل میں ڈالے کی استدعا کر دی، عدالت نے شریک ملزم بلال مروت کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا، کیس کی سماعت پچیس جنوری کو ہوگی اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے

ای الیون لڑکے لڑکی تشدد کیس کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج عطائ￿ ربانی نے کی،منحرف ہونے والے متاثرہ لڑکا لڑکی عدالت میں پیش ہوئے۔ ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے کل دونوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔عدالت نے ملزمان کی چھ جولائی کو وائرل ہونے والی ویڈیو عدالت میں بند کمرے میں چلانے کا فیصلہ کرتے ہوئے سماعت ان کیمرہ ڈیکلیئر کردی گئی۔ کمرہ عدالت سے غیر متعلقہ افراد اور صحافیوں کو باہر نکال دیا گیا۔مثاثرہ لڑکے کے بیان پر پراسکیوٹر رانا حسن عباس نے جرح کی منحرف گواہ اور متاثرہ لڑکے اسد نے بتایا کہ میری تعلیم انٹر ہے اور کوئی کام نہیں کرتا، جب یہ واقعہ ہوا میں پراپرٹی کا کام کرتا تھا کیس شروع ہوا تو پراپرٹی کا کام چھوڑ دیا، میری مالی معاملات بہت خراب ہیں اور والدین میرے مالی خرچہ چلا رہے ہیں اس مقدمہ کے اندراج کے بعد تھانہ گولڑہ میں 4 سے 5 دفعہ گیا تھا،وکیل بلال مروت کی جرح میں کیے گئے سوالات پر متاثرہ لڑکے کا کہنا تھا، یاد نہیں کب کاغذ پر دستخط اور انگوٹھا لگایاتھا تاہم ایک بار پولیس اسٹیشن میں دستخط اور انگوٹھا لگایاتھا،جس دن ویڈیو بنی اس وقت میں اسلام آباد میں کام پر تھا,اور فری لانسر ریل اسٹیٹ اجینٹ تھا، پراسکیوٹر رانا حسن عباس نے متاثرہ لڑکی پر ان کیمرہ پروسیڈنگ میں جرح مکمل کرلی ۔ملزم بلال مروت کے وکیل کی جانب سے جرح میں کیے گئے سوالات پر متاثرہ لڑکی کا کہنا تھا، دنیا میں سات چہروں کے لوگ ایک طرح کے ہوتے ہیں،مجھے نہیں معلوم کہ جس اسسٹنٹ کمشنر نے میرا بیان ریکارڈ کیا وہ مرد تھا۔ملزم بلال مروت کے وکیل کی جرح مکمل ہونے پر عدالت نے کیس کی سماعت 25 جنوری تک ملتوی کر دی، ائندہ سماعت پر کیس ک تفتیشی افسر پر جرح کی جائے گی



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…