ہفتہ‬‮ ، 02 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عمرکوٹ میں 40 خواتین سمیت 96 افرادکی خودکشی، وجوہات سامنے آگئیں

datetime 19  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمر کوٹ (این این آئی) عمرکوٹ میں گزشتہ سال 40 خواتین سمیت 96افراد نے اپنے ہاتھوں سے اپنی جان لے لی، اپنی ہی زندگی کا خاتمہ کرنے والوں کی اکثریت شادی شدہ تھی۔ایک غیرسرکاری تنظیم کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ گزشتہ سال سامنے آنے والے خودکشی کے 96 واقعات میں 40 خواتین

بھی شامل ہیں، اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے والوں کی بڑی اکثریت شادی شدہ تھی۔ این جی او کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا کا غلط استعمال اور کم عمری کی شادیاں اس صورتحال کی بڑی وجہ کے طور پر سامنے آئی ہیں۔این جی او کے محقق سردار بھایو کے مطابق سوشل میڈیا کے غلط استعمال سے لوگوں کو بلیک میل کیا جا رہا ہے، بہت سارے بچے جنہوں نے خودکشیاں کی ہیں انہوں نے خطوط بھی لکھے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بچے بچیوں کی شادیاں ان کی پسند کے خلاف ہو رہی ہیں، کمسن عمر میں شادیاں بھی خودکشی کا ایک سبب ہے۔رپورٹ کے مطابق خودکشی کے بہت سے واقعات رپورٹ ہی نہیں ہوتے، ورثا بدنامی کے خوف سے معاملے کو چھپانے کی کوشش کرتے ہیں جبکہ پولیس حکام کہتے ہیں کہ ایسے واقعات میں ان کی زیادہ توجہ قتل کے امکانات پر ہوتی ہے۔ایس ایس پی عمر کوٹ مختیار خاسخیلی کا کہنا ہے کہ لاش ملتی ہے جس میں وجہ ہلاکت غیرطبعی ہوتی ہے، اس میں انکوائری سے تحقیقات کرتے ہیں جب ثابت ہوجائے کہ قتل ہوگیا ہے تو اس کی ایف آئی آر درج کرلیتے ہیں۔انسانی حقوق کی تنظیموں کے مطابق مردوں میں منشیات کا عام استعمال، گھریلو تنازعات، غربت اور جنسی حراسانی بھی خود کشی کے بڑے محرکات بن رہے ہیں۔

موضوعات:



کالم



آرٹ آف لیونگ


’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…