جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

کراچی: قتل کے ملزم پولیس اہلکار کی خودکشی یا معاملہ کچھ اور؟ اخبار میں حراست کی پہلے سے شائع شدہ خبر سامنے آنے پر معاملہ نے نیا رخ اختیار کر لیا

datetime 18  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں پولیس کے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کے مبینہ چھاپے کے دوران قتل کے ملزم پولیس کانسٹیبل کی خودکشی کے معاملے نے اخبار میں حراست کی پہلے سے شائع شدہ خبر سامنے آنے پر نیا رخ اختیار کر لیا ہے جبکہ ہلاک ملزم فرزند علی کا کرمنل ریکارڈ سامنے آگیا، ملزم فرزند ناجائر اسلحہ رکھنے،ڈکیتی اور منشیات فروشی میں ملوث نکلا۔

تفصیلات کے مطابق پیر 17 جنوری کو کراچی کے ایک مقامی اخبار کے صفحہ آخر پر نمایاں طور پر خبر شائع ہو چکی ہے کہ کشمیر روڈ پر ماں اور بہن کے سامنے نوبیاہتا نوجوان شاہ رخ کو قتل کرنے کے الزام میں پولیس اہلکار سمیت 4 افراد کو حراست میں لیا گیا۔اخبار میں دیگر ملزمان کے تو نہیں مگر پولیس اہلکار فرزند کا نام نمایاں طور پر شائع کیا گیا ہے اور اس کے ماضی کے جرائم کا بھی حوالہ دیا گیا ہے۔حراست میں لیے گئے دیگر افراد میں فرزند کا مخبر اور 2 دیگر مشتبہ افراد شامل ہیں۔اخبار کے مطابق یہ گرفتاریاں سرجانی ٹاون، گلشنِ معمار اور دیگر علاقوں سے عمل میں آئیں۔اخبار میں خبر کی اشاعت کے لگ بھگ 20 گھنٹے بعد نصف شب کو گلشنِ اقبال بلاک 7 میں پولیس کے چھاپے کے دوران کانسٹیبل فرزند علی جعفری کی مبینہ خودکشی کے نتیجے میں موت سامنے آئی ہے۔پولیس کے مطابق چھاپے کے دوران پولیس کا گھیراو دیکھ کر ملزم فرزند جعفری نے خود کو کنپٹی پر گولی مار لی اور موقع پر ہلاک ہو گیا۔سوشل میڈیا پر متوفی فرزند جعفری کی ہلاکت کے فوری بعد کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں چھاپہ مارنے والے مبینہ پولیس اہلکار میت سے بدکلامی کرتے سنائی دیتے ہیں۔ابھی ملزم کی لاش اسپتال نہیں پہنچائی گئی تھی کہ اس کی مبینہ خودکشی میں ہلاکت کے ایک گھنٹے کے اندر اندر اس کی مختلف پروفائل تصاویر اور ماضی کے جرائم اور اس کی گرفتاریوں اور وارداتوں کی تفصیلات سامنے آگئیں۔کراچی پولیس کے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کے انچارج ایس ایس پی عارف عزیز نے سوشل میڈیا پر ایسی اطلاعات سامنے آنے پر متوفی فرزند علی جعفری کے زیرِ حراست ہونے کی سختی سے تردید کی ہے۔دوسری جانب ملوث ہلاک ملزم کا کرمنل ریکارڈ سامنے آگیا،ملزم فرزندعلی ناجائر اسلحہ رکھنے ، ڈکیتی اور منشیات فروشی میں ملوث نکلا۔ایس ایس پی عارف عزیز نے بتایا کہ ہلاک ملزم فرزند 3بار جیل بھی جا چکا ہے، اس پر بلال کالونی میں 2 اور بہادرآبامیں بھی 2 مقدمات درج ہیں۔پولیس اہلکار اسلحہ منشیات اور ڈکیتی کے مقدمات میں 2017 اور 2019 گرفتار ہوا تھا، ملزم فرزند کو بہادر آباد اور بلال کالونی پولیس نے گرفتار کیا تھا۔عارف عزیز کے مطابق ہلاک ملزم پولیس کا اہلکار تھا اور انویسٹی گیشن ویسٹ زون میں تعینات تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…