اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )صوبائی دارالحکومت میں گلزار مدینہ ویلفیئر ٹرسٹ نے’بیت الملائکہ‘کےنام سےیتیم بچوں کےلئےپہلاآرفن ہاوس کھول دیا گیا جہا ں پر ماں باپ کی شفقت جیسا ماحول اور بچوں کیلئےبہترین ماحول ، رہائش ، صحت مند کھانا ، بہترین تعلیم اور صحت کی دیگر بنیادی سہولیات کیساتھ ساتھ کھیل و تفریح کے مواقع فراہم کیے جائیں گے ۔ لاہور میں’بیت الملائکہ ‘کی مزیدشاخیں بھی کھولی جائیں تاکہ سینکڑوں ہزاروں بچوں کیلئے شاندار انتظامات کیے جائیں جو تعلیم و صحت جیسے بنیاد سہولیات سے محروم ہیں ۔