اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )بھارت میں کورونا ویکسین لگوانے کے بعد ایک معذور شخص کرشماتی طور پر چلنے اور بولنے لگ گیا۔تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق حیران کن واقعہ بھارتی ریاست جھارکنڈ کے ایک گائوں میں حیران کن واقعہ سامنے آیا جس نے سب کو حیرت میں ڈال دیا ۔نجی ٹی وی کے مطابق جھار کنڈ گائوں کے ایک شخص 55سالہ دلارچندمونڈا جو معذور تھا کو پہلی کرونا ویکسین لگنے کے بعد وہ حیرت
انگیز طور پر بولنے اور چلنے شروع ہو گیا ۔ دلار چند پانچ سال قبل ایک حادثے کا شکار ہو گیا تھا جس کی وجہ سے وہ بستر پر لیٹا اپنی زندگی کے دن پورے کر رہا تھا اور چلنے پھرنے سے قاصر تھا تاہم 4جنوری کو کرونا کی پہلی خوراک لگنے کے اگلے دن وہ چلنے پھرنے اور بولنے لگا گیا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مقامی ڈاکٹرز نے دُلار چند کی معجزانہ صحت یابی کا جائزہ لینے کے لیے تین رکنی میڈیکل ٹیم تشکیل دی ہے۔