اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد کی مقامی عدالت نے متاثرہ لڑکی لڑکے کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔ منگل کو ایڈیشنل سیشن جج عطا ربانی نے کیس کے احکامات جاری کئے ،عدالت نے لڑکا لڑکا کے طلبی کے باوجود عدم پیشی پر وارنٹ گرفتاری جاری کئے ۔عدالت نے
ایس ایس پی آپریشن کو متاثرہ لڑکی لڑکے کو پیش کرنے کا حکم دیا ۔عدالت میں متاثرہ لڑکا لڑکی کے وکیل کی جانب سے عدالت میں استدعا کی گئی کہ متاثرہ لڑکا اور لڑکی شہر سے باہر ہیں، عدالت پہنچنے میں تین گھنٹے لگ جائیں گے،عدالت نے لڑکا لڑکی تشدد کیس کی سماعت کل 19 جنوری تک ملتوی کردی۔