لاہور(این این آئی)پنجاب حکومت کی جانب سے تشکیل دئیے گئے میڈیکل بورڈ نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف کی صحت سے متعلق فراہم کی جانے والی دستاویزات ناکافی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کی صحت سے متعلق دستاویزات محض ایک ڈاکٹر کی خط وکتابت ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت کے میڈیکل بورڈ نے نوازشریف کی رپورٹس کاجائزہ لے لیا ہے،بورڈ کے اراکین کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی صحت سے متعلق مہیا کی جانے والی دستاویزات ناکافی ہیں۔میڈیکل بورڈ کا کہنا ہے کہ نوازشریف کی صحت سے متعلق دستاویزات محض ایک ڈاکٹر کی خط وکتابت ہے، خطوط کے ساتھ کہیں پرکسی مستند ادارے کی میڈیکل رپورٹ نہیں ہے۔میڈیکل بورڈ کے مطابق نوازشریف کے کون سے ٹیسٹ کب ہوئے اورکیا سامنے آیا رپورٹس موجود نہیں جبکہ پلیٹ لیٹس،بون میروٹیسٹ سمیت دیگرمیڈیکل ایشوز کی رپورٹس بھی موجود نہیں۔بورڈ کا کہنا ہے کہ مستندمیڈیکل رپورٹس کے بغیرکیسے کسی سے متعلق رائے دیدیں، خط وکتابت میں مریض کے حوالے سے کئے گئے دعوؤں عووں کا کوئی ثبوت نہیں دیا گیا۔پنجاب حکومت نواز شریف کی صحت سے متعلق میڈیکل بورڈ کی رپورٹ وفاقی حکومت کو بھجوائی جائے گی۔