جمعرات‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2026 

ملک کی بقا صدارتی نظام ، سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ

datetime 18  جنوری‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )سوشل میڈیا پر ’ملک کی بقا ، صدارتی نظام ‘ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گیا ۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر صدارتی اور مخالف حامی ایک دوسرے کے سامنے آگئے ۔ صدارتی نظام کے حامی اس نظام کے فوائد گنوارہے ہیں جبکہ مخالفین کی جانب سے

اس نظام کو ڈکیٹیڑ شپ کا نظام کہا جارہا ہے جو سابق آمروں نے نافذ کیا رکھا تھا ۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملک کا موجود پارلیمانی نظام فرسودہ ہو چکا ہے جس کیلئے حکومت کو جوڑ توڑ ، خریدو فروخت کرنا پڑتی ہے، نہ حکومتیں ڈلیور کرتی ہیں اور چھوٹی سیاسی جماعتوں کے ہاتھوں بلیک میل ہوتی رہتی ہیں۔صدارتی نظام کے حامی صارفین کا کہنا تھا کہ اسلامی نظام حکومت کے قریب تر اگر کوئی نظام ہے تو وہ صرف اور صرف صدارتی نظام ہے ، ان کا کہنا تھا کہ امریکا ، چین ، روس ، ترکی ، سمیت بے شمار ممالک ایسے ہیں جو ترقی یافتہ ہیںجس کی وجہ وہاں پر صدارتی نظام کا قائم ہونا اور فیصلوں میں خود مختاری ہے ۔ علی نامی سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ اسلامی نظامِ حکومت کے قریب تر اگر کوئی نظام ہے تو وہ صدارتی نظام ہے ۔ ایک اور صارف عرفان خان اویسی کا کہنا تھا کہ ’’وہ قوم کو کامیابی کی راہ پر گامزن کرنے کی مسلسل کوشش کر رہا ہے، اسی لیے میں اعتراف کرتا ہوں کہ وہ پاکستان کی صدارت کے حقدار ہیں۔ ‘‘جبکہ مخالفین کی جانب سے اس نظام کو ڈکیٹیڑ شپ کا نظام قرار دیا جارہا ہے جس اس پہلے سابق حکمرانوں نے نافذ کیے رکھا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…