منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

سرحدی تنازعہ،نیپال کی بھارت سے سڑکوں کی یکطرفہ تعمیر روکنے کی اپیل

datetime 17  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کھٹمنڈو(این این آئی)نیپال نے بھارت سے کہا ہے کہ وہ سرحد کے پاس دریائے کالی کے علاقے میں سڑکوں کی یکطرفہ تعمیر اور توسیع کو روک دے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق نیپال کے وزیر اطلاعات و نشریات اور حکومت کے ترجمان گیانیندر بہادر کارکی نے کہاکہ نیپال کی حکومت نے ایک بار پھر اس بات کا اعادہ کیاہے کہ لمپیادھورا، لیپولیکھ اور کالا پانی جیسے علاقے

اس کے ملک کا اٹوٹ حصہ ہیںاور بھارت پر زور دیا کہ وہ ان متنازعہ علاقوں میں اپنی تمام تعمیراتی سرگرمیاں فوری طور پر روک دے۔نیپال کے وزیر اطلاعات و نشریات اور حکومت کے ترجمان گیانیندر بہادر کارکی نے کہا کہ دریائے کالی کے مشرق میں لمپیادھورا، لیپولیکھ اور کالاپانی جیسے علاقوں میں بھارت کی جانب سے سڑکوں کی تعمیر اور توسیع کا کام یکطرفہ طور پر ہو رہا ہے، جسے سفارتی سطح پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔ نیپالی کابینہ کی میٹنگ کے بعد اس کے فیصلوں سے آگاہ گرتے ہوئے بہادر کارکی نے مزید کہاکہ حکومت نیپال حکومت ہند پر زور دیتی رہی ہے کہ وہ ان تمام یکطرفہ اقدامات، جیسے کہ نیپالی سرزمین سے گزرنے والی کسی بھی سڑک کی تعمیر اور توسیع وغیرہ، کو روکے دے۔وزیر نے مزید کہا کہ نیپال کی حکومت دونوں ممالک کے درمیان سرحدی تنازعہ کو تاریخی معاہدوں، ٹریٹیز، تاریخی دستاویزات ، نقشوں کی بنیاد پر، نیپال اور بھارت کے درمیان قریبی اور دوستانہ تعلقات کی روح اور جذبات کے مطابق حل کرنے کے لیے پر عزم ہے۔اس بات کا اعادہ کرتے ہوئے کہ کالا پانی، لیپولیکھ اور لمپیادھورا نیپال کے علاقے ہیں، حکمراں جماعت نے بھارت پر زور دیا کہ وہ ان علاقوں میں تعینات اپنے فوجیوں کو فوری طور پر واپس بلا لے اور تاریخی حقائق اور شواہد کی بنیاد پر اعلی سطحی بات چیت کے ذریعے سرحدی تنازعے کو خوش اسلوبی سے حل کرے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…