لاہور( این این آئی)جاپان کی ملٹی نیشنل آٹوموٹیو مینوفیکچرر ٹویوٹا مسلسل دوسرے سال بھی گاڑیوں کی فروخت کے حوالے سے نمبر ون کمپنی رہی۔ایک رپورٹ کے مطابق کمپنی کے عالمی گروپ نے جنوری سے نومبر تک 95 لاکھ سے زائد گاڑیاں فروخت کیں، ان میں ٹویوٹا کی ذیلی کمپنیوں دائی ہاتسو اور ہینو کی گاڑیوں کی فروخت بھی شامل ہے۔دوسری طرف ٹویوٹا کی قریبی حریف کمپنی، جرمنی کی فاکس ویگن کا کہنا ہے کہ اس کے گروپ
نے پورے سال جو گاڑیاں فروخت کی ہیں، ان کی تعداد تقریباً 89 لاکھ ہے۔یاد رہے کہ کرونا وائرس کی وبا کے باعث پیدا ہونے والی پرزوں کی قلت کے سبب ٹویوٹا کمپنی کو موسم گرما سے خزاں تک اپنی پیداوار میں کمی کرنی پڑی تھی۔تاہم پرزوں کی فراہمی میں خلل کے اثرات سے دیگر گاڑی ساز اداروں کے مقابلے میں ٹویوٹا بہتر انداز سے نمٹنے میں کامیاب رہی تھی، حتی کہ اس کی گاڑیوں کی چین اور امریکا میں فروخت میں بھی اضافہ ہوا۔