لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)پرویز خٹک اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان تلخ کلامی کی خبر پر ردعمل دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ یہی اللّہ کا نظام ہے جس پر دنیا چلتی ہے۔ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ چند دن کی وزارت عظمی کی خاطر
نشان عبرت بن جانا گھاٹے کا سودا ہے،عمران خان صاحب کی اپنی جماعت وزیراعظم ہوتے ہوئے ان کے ساتھ جو سلوک کر رہی ہے جھوٹے،سازشی اور ظالم شخص کا یہی انجام ہوتا ہے۔ٹوئٹر پر اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہی اللہ کا نظام ہے جس پر دنیا چلتی ہے،چند دن کی وزارت عظمی کی خاطر جرائم سے اپنے ہاتھ رنگ لینا اور نشان عبرت بن جانا گھاٹے کا سودا ہے، یہ ابھی صرف شروعات ہے۔دوسری طرف مریم نواز نے پارٹی کے سینئر رہنما پرویز رشید کی کھانا کھاتے ہوئے تصویر شیئر کردی۔ٹوئٹر پر مریم نواز نے تصویر پوسٹ کی ہے جس میں مریم نواز کے ساتھ گاڑی میں موجود پرویز رشیدکھانا کھا رہے ہیں۔مریم نے ازراہ تفنن تصویر پوسٹ کرتے ہوئے بتایا کہ پرویز رشید لاہوری کھانا قیمہ نان کھا رہے ہیں، بہت اچھے، پرویز رشید صاحب، مزے کریں۔