جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

شوکت ترین ماضی سے بدتر شرائط پر آئی ایم ایف سے معاہدہ کررہے ہیں، حکومتی اہلکاروں کا نام میر جعفر میر صادق کے ساتھ لکھا جائے گا ، احسن اقبال

datetime 13  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد کی احتساب عدالت میں سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کے خلاف نارووال سپورٹس سٹی کمپلیکس ریفرنس پر سماعت بغیر کارروائی کے یکم فروری تک ملتوی کر دی گئی ۔ بدھ کو ریفرنس کی سماعت بجلی کی بندش کے باعث بغیر کاروائی یکم فروری تک ملتوی کی گئی ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہاکہ سانحہ مری پر لوگ ٹھٹھر کر مرے

،حکومتی لوگ خواب خرگوش کے مزے لیتے رہے ۔ انہوںنے کہاکہ حکومت نے سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ،عوام اس ظلم کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں ۔ انہوںنے کہاکہ اگر نا اٹھی تو آنے والی نسلیں اس کا خمیازہ بھگتے گی،قائدِ اعظم نے سٹیٹ بینک کو ملکی خودمختاری کی علامت قرار دیا تھا۔احسن اقبال نے کہاکہ حکومت نے ساڑھے تین سو ارب کے نئے ٹیکسسز لگانے کا فیصلہ کیا ہے،نئے ٹیکسسز سے مہنگائی کا سونامی آئیگا ،سرمایہ کار اپنا سرمایہ پاکستان سے نکال لیں گے۔انہوںنے کہاکہ وزیر اعظم نے کہا پاکستان ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہے ،وزیر خوشحال ہو رہے ہیں مگر عوام بے روزگار ہو رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نے کہا پاکستان سستا ترین ملک ہے،وائرس شدہ نظام کرونا وائرس سے زیادہ نقصان دہ ہے،حکومت کی نالائقی مری میں ہونے والے واقعہ سے عیاں ہے،ہم نے انگریزوں سے آزادی لی اور آئی ایم ایف کے شکنجے میں پھنسایا جارہا ہے،ہماری آنے والی نسلی کو غلامی کی دلدل میں پھنسایا جارہا ہے۔ احسن اقبال نے کہاکہ شوکت ترین ماضی سے بدتر شرائط پر آئی ایم ایف سے معاہدہ کررہے ہیں،حکومتی اہلکاروں کا نام میر جعفر میر صادق کے ساتھ لکھا جائے گا ،اپوزیشن اسمبلی کے اندر احتجاج کریگی ۔ انہوںنے کہاکہ ہمارا احتجاج تب تک کارگر نہیں جب تک جی ڈی اے ایم کیو ایم اور ق لیگ اپنی وزارتوں سے مستعفی نہیں ہونگے۔ انہوںنے کہاکہ کسان یوریا کھاد کے حصول کے لئے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہا ہے،خدشہ ہے ملک میں گندم کی قلت پیدا نا ہوجائے،فرنس آئل مافیا عمران خان کی چھتری تلے بیٹھا ہوا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…