جمعرات‬‮ ، 14 اگست‬‮ 2025 

حکومت نے منی بجٹ منظور کرانے کے لیے حکمتِ عملی تیار کرلی،اراکین اسمبلی کو ہدایات جاری ،

datetime 12  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)حکومت نے منی بجٹ منظور کرانے کے لیے حکمتِ عملی تیار کرلی اس ضمن میں اراکین کو دو بجے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق حکومت نے (آج)جمعرات کو قومی اسمبلی سے فنانس سپلیمنٹری بل (منی بجٹ) کی منظوری کے لیے

تمام اراکین اسمبلی کو اسلام آباد طلب کرلیا گیا ہے۔پارٹی قیادت کی جانب سے تمام ارکان کو (آج) جمعرات کو 2 بجے پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے کی ہدایت گئی جبکہ وزیراعظم عمران خان کل خود بھی پارلیمنٹ ہاؤس میں موجود ہوں گے۔حکومتی جماعت نے اس حوالے سے حتمی لائحہ عمل بھی طے کرلیا، جس کے تحت اجلاس سے قبل وزیراعظم کی زیرصدارت پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے، جس میں فنانس بل کی منظوری، اپوزیشن کے ممکنہ احتجاج اور حکومتی حکمتِ عملی پر غور کیا جائے گا۔دوسری جانب پنجاب اور خیبرپختون خوا کے وزرائے اعلیٰ (عثمان بزدار، محمود خان) بھی اس حوالے سے اسلام آباد پہنچ گئے، دونوں وزرائے اعلیٰ کی جانب سے ارکان کے اعزاز میں علیحدہ علیحدہ عیشائیوں کا اہتمام کیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب کے عشائیے میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے جبکہ محمودخان کے عشائیے میں کے پی کے سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی نے شرکت کی۔دوسری جانب حکومت کی اتحادی جماعت ایم کیو ایم پاکستان نے منی بجٹ کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہماری تجاویز پر غور نہ کیا گیا تو حمایت نہیں کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…