بدھ‬‮ ، 31 دسمبر‬‮ 2025 

وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کے 2 بھانجے ن لیگ میں شامل ہو گئے

datetime 12  جنوری‬‮  2022 |

نوشہرہ(این این آئی)وزیردفاع پرویز خٹک کے دو بھانجے مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوگئے۔وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھانجوں جلال خٹک اور بلال خٹک نے پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑ کر مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرلی ۔شمولیتی پریس کانفرنس کے موقع پر امیر مقام نے دونوں کو مسلم لیگ کی ٹوپی اور مفلر پہنائے جبکہ اس موقع پرامیر مقام کا کہنا تھا کہ وقت آگیا ہے کہ

ایماندار لوگ (ن) لیگ میں واپس آئیں گے، ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ دیا ہے ، عمران خان نے اپنے منشورکو ایک ایک کرکے تباہ کردیا ہے ، عمران خان جھوٹ پرجھوٹ بولنے پر دلیری دکھا رہے ہیں اورعمران خان نے جھوٹ اور یوٹرن میں پی ایچ ڈی کرلی ہے۔امیرمقام نے کہا کہ پی ٹی آئی میں با ضمیر لوگوں سے اپیل ہے اب وہ نوازشریف کا ساتھ دیں ، عمران خان کی جھوٹ تو فارن فنڈنگ میں بھی سامنے آ گئی ہے ، یہ ملک ہم سب کا ہے ، ملک کو مشکلات سے نکال لیں گے ، قوم سے جو وعدے کئے تھے وہ پورے نہیں کئے ، اب کئی لوگ لائن پر ہیں اور اب وہ رفتہ رفتہ شامل ہو نگے۔مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے والے جلال خٹک کا کہنا تھا کہ کئی سالوں سے پی ٹی آئی کے ساتھ وابستگی رہی ، تحریک انصاف کو چھوڑ کر نواز شریف کے قافلے میں شامل ہو رہے ہیں اور اگلا دور حکومت میاں نواز شریف کا ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…