اتوار‬‮ ، 15 دسمبر‬‮ 2024 

لیگی ایم پی اے بلال یاسین پر فائرنگ کیس میں انتہائی اہم پیش رفت،دونوں شوٹرز گرفتار

datetime 12  جنوری‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن)لاہور سی آئی اے پولیس نے رکن پنجاب اسمبلی بلال یاسین پر فائرنگ کرنے والے دو نوں شوٹرز کو گرفتار کر لیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے اس حوالے سے تفصیلات دیتے ہوئے بتایاہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان خود اس ہائی پروفائل کیس کی نگرانی کر رہے تھے اور پولیس ٹیموں نے لگ بھگ دو ہفتوں کی شب و روز محنت کے

بعد فائرنگ کرنے والے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایاکہ سی سی پی او لاہور اور ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور نے ملزمان کو ٹریس کرنے اور گرفتاری کیلئے 16 ٹیمیں تشکیل دیں تھیں جو تمام شواہد کے بغور جائزہ لیتے ہوئے ہر پہلو سے واقعہ کی تفتیش کر رہی تھی۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایا کہ رات گئے سی آئی اے پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے 10 مختلف مقامات پر چھاپے مارے اوربالاخر ملزمان کو شاہدرہ کے علاقے سے خفیہ آپریشن کے بعد گرفتار کیا گیا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزید بتایاکہ کل صبح دونوں ملزمان کو شناخت پریڈ کیلئے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایاکہ اس سے قبل لاہور پولیس نے واقعہ میں متعددمشتبہ لوگوں کو شامل تفتیش کیا تھا جبکہ واقعہ کے مرکزی دونوں سہولت کار وں ساجد اور فخر عالم اسلحہ ڈیلر کو بھی گرفتار کیا جاچکا ہے۔ ترجمان پنجاب پولیس نے مزیدکہاکہ آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان کی ہدایت پر اس کیس میں ملوث دیگر افراد سے پوچھ گچھ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ لیگی ایم پی اے بلال یاسین پر موہنی روڈ لاہور پر دو موٹر سائیکل سوار شوٹرز نے 31 دسمبر کی رات کو فائرنگ کی تھی جس سے وہ زخمی ہوگئے تھے۔ آئی جی پنجاب نے راؤ سردار علی خان نے ملزمان کی گرفتاری پر لاہور پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ تفتیش کے بقیہ مراحل کو جلد از جلد مکمل کیا جائے اور قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔

موضوعات:



کالم



فری کوچنگ سنٹر


وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…