ہفتہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2026 

23 مارچ کا لانگ مارچ اور ناگزیر ہوگیا، مولانا فضل الرحمن

datetime 12  جنوری‬‮  2022 |

اسلام آباد(آن لائن) اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کے خلاف احتجاجی تحریک میں تیزی لانے کیلئے 25جنوری کو پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی اور اے این پی کو بھی بلائے جانے کا امکان ہے۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت مہنگائی،بے روزگاری اور بگڑتی ہوئی معاشی صورتحال پر مشاورت کی جائے گی ۔

پی ڈی ایم کے دو بڑوں کے مابین ہونے والی ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے صدر محمد شہباز شریف نے کہاکہ جے یوآئی سربراہ مولانا فضل الرحمان سے کافی عرصہ سے ملاقات نہیں ہوئی تھی آج مولانا کو خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی میں انتخابات میں جیت پر مبارکباد دی ہے انہوں نے کہاکہ پی ڈی ایم کو مشاورت کے ساتھ 25 جنوری کے قریب سربراہی اجلاس بلانے پر اتفاق ہوا ہے اجلاس میں مہنگائی مارچ اور تنظیمی امور سمیت ملکی صورتحال پر بھی مشاورت ہوگی انہوں نے کہاکہ ملاقات میں موجودہ حکومت کے ظالمانہ اقدامات اور منی بجٹ کے نئے طوفان سے متعلق گفتگو ہوئی ہے اوریہ طے کیا ہے کہ متحدہ اپوزیشن ملکر اسکا مقابلہ کرے گی انہوں نے کہاکہ 74 سال میں پاکستان اپنے مشکل ترین دور سے گزر رہا ہے اس موقت معاشی چیلنجز ہوں یا خارجی مسائل ہوں تمام حالات مشکلات کا شکار ہیں میں نے 74 سال میں تحریک انصاف سے زیادہ نااہل حکومت نہیں دیکھی ہے اور اب وقت آگیا ہے کہ اس نااہل حکومت کے خاتمے کیلئے تمام آئینی قانونی اور سیاسی ہتھیار استعمال کئے جائیں گے انہوں نے کہاکہ حکومت کی جانب سے مسلط کردہ منی بجٹ سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا اپوزیشن ایوان میں منی بجٹ کا بھرپور مقابلہ کرے گی اس موقع پر جے یوآئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن

نے کہاکہ اس حکومت کو بین الاقوامی اداروں کا مفاد عزیز ہے اور عوام کی پروہ نہیں ہے اور اس صورتحال میں 23 مارچ کا لانگ مارچ اور ناگزیر ہوگیا ہے انہوں نے کہاکہ ہم سمجھتے ہیں کہ عوام براہ راست اپنے حق کی جنگ لڑے گی انہوں نے کہاکہ پوری قوم اسلام آباد آ کر مہنگائی کیخلاف مقابلہ کرے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘


یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…